سورۃ آل عمران 3:139
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 139 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 432، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 67 پر ہے۔
وَلَا تَهِنُواْ وَلَا تَحۡزَنُواْ وَأَنتُمُ ٱلۡأَعۡلَوۡنَ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
تم نہ سستی کرو اور غمگین ہو، تم ہی غالب رہو گے، اگر تم ایماندار ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 گزشتہ جنگ میں تمہیں جو نقصان پہنچا ہے، اس سے نہ سست ہو اور نہ اس پر غم کھاؤ کیونکہ تمہارے اندر ایمانی قوت موجود رہی تو غالب وکامران تم ہی رہو گے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کی قوت کا اصل راز اور ان کی کامیابی کی بنیاد واضح کر دی ہے۔ چنانچہ یہ واقعہ ہے کہ اس کے بعد مسلمان ہر معرکے میں سرخرو ہی رہے ہیں۔
3:139 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:139
Al-Mukhtasar
139- اے مومنو! کمزور نہ پڑو اور نہ اس پر غمزدہ ہو جو احد کے دن تمھیں صدمے پہنچے اور یہ تمھارے شایانِ شان بھی نہیں کیونکہ تمھی اپنے ایمان کے ساتھ بلند و بالا ہو اور اللہ کی مدد و نصرت اور اس سے فتح کی امید رکھنے کے باعث تمھی غالب ہو، بشرطیکہ تم اللہ پر ایمان رکھو اور اس کے ان وعدوں پر یقین رکھو جو اس نے اپنے متقی بندوں سے کیے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 67
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 67
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 68
آیت 3:139 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:139 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:139 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 67 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 67 · نسخ مصحف (612 صفحات): 68.
آیت 3:139 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 3:139 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:139: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:139 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:139 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 432 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:139 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:139 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔