مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:140

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 140 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 433، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 67 پر ہے۔

إِن يَمۡسَسۡكُمۡ قَرۡحٞ فَقَدۡ مَسَّ ٱلۡقَوۡمَ قَرۡحٞ مِّثۡلُهُۥۚ وَتِلۡكَ ٱلۡأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيۡنَ ٱلنَّاسِ وَلِيَعۡلَمَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَيَتَّخِذَ مِنكُمۡ شُهَدَآءَۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلظَّٰلِمِينَ

اگر تم زخمی ہوئے ہو تو تمہارے مخالف لوگ بھی تو ایسے ہی زخمی ہو چکے ہیں، ہم ان دنوں کو لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں1 ۔ (شکست احد) اس لئے تھی کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ﻇاہر کردے اور تم میں سے بعض کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ ﻇالموں سے محبت نہیں کرتا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ایک اور انداز سے مسلمانوں کو تسلی دی جا رہی ہے کہ اگر جنگ احد میں تمہارے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں تو کیا ہوا ؟ تمہارے مخالف بھی تو (جنگ بدر میں) اور احد کی ابتدا میں اسی طرح زخمی ہو چکے ہیں اور اللہ کی حکمت کا تقاضا ہے کہ وہ فتح وشکست کے ایام کو ادلتا بدلتا رہتا ہے۔ کبھی غالب کو مغلوب اور کبھی مغلوب کو غالب کر دیتا ہے۔

3:140 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:140 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:140

Al-Mukhtasar

140- اے ایمان والو! اگر احد کے دن تمھیں زخم پہنچے یا شہادت ملی ہے تو تم بھی اسی طرح کافروں کو زخم پہنچا چکے اور انھیں قتل کر چکے ہو اور فتح و شکست کا یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ اپنی خاص حکمت سے مومنوں اور کافروں میں ادل بدل کرتا رہتا ہے۔ ایک حکمت یہ ہے کہ مومن منافقوں سے الگ اور واضح ہو جائیں۔ اسی طرح دوسری حکمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے، شہادت کے بلند رتبے پر فائز کر کے عزت بخشے۔ اللہ تعالیٰ جہاد فی سبیل اللہ چھوڑ کر اپنی جانوں پر ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
67
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
67
نسخ مصحف (612 صفحات)
68
آیت 3:140 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:140 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:140 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 67 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 67 · نسخ مصحف (612 صفحات): 68.

آیت 3:140 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 3:140 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:140: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:140 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:140 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 433 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:140 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:140 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play