سورۃ آل عمران 3:15
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 308، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 51 پر ہے۔
۞ قُلۡ أَؤُنَبِّئُكُم بِخَيۡرٖ مِّن ذَٰلِكُمۡۖ لِلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا وَأَزۡوَٰجٞ مُّطَهَّرَةٞ وَرِضۡوَٰنٞ مِّنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ
آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں اس سے بہت ہی بہتر چیز بتاؤں؟ تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب تعالیٰ کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ رہیں گے1 اور پاکیزه بیویاں2 اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی ہے، سب بندے اللہ تعالیٰ کی نگاه میں ہیں۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس آیت میں اہل ایمان کو بتلایا جا رہا ہے کہ دنیاکی مذکورہ چیزوں میں ہی مت کھو جانا، بلکہ ان سے بہتر تو وہ زندگی اور اس کی نعمتیں ہیں جو رب کے پاس ہیں، جن کے مستحق اہل تقویٰ ہی ہوں گے۔ اس لئے تم تقویٰ اختیار کرو۔ اگر یہ تمہارے اندر پیدا ہو گیا تو یقیناً تم دین ودنیاکی بھلائیاں اپنے دامن میں سمیٹ لو گے۔
- 2 پاکیزہ، یعنی وہ دنیاوی میل کچیل، حیض ونفاس اور دیگر آلودگیوں سے پاک ہوں گی اورپاک دامن ہونگی۔ اس سے اگلی دو آیات میں اہل تقویٰ کی صفات کا تذکرہ ہے۔
3:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:15
Al-Mukhtasar
جب دنیا کی مرغوب اور پسندیدہ چیزیں ختم ہونے والی ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ان سے بہتر چیزوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے فرمایا:
15- اے رسول! کہہ دیں: کیا میں تمھیں ان مرغوباتِ دنیا سے بہتر کی خبر نہ دوں؟ ان لوگوں کے لیے جنتیں ہیں جو اللہ کی اطاعت کرکے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈرتے ہیں۔ ایسی جنتیں جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں چلتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ نہ انھیں موت آئے گی اور نہ فنا ہوں گے۔ ان جنتوں میں ان کے لیے ہر تخلیقی اور اخلاقی برائی سے پاک صاف ستھری بیویاں ہوں گی اور اس سب کچھ کے ساتھ ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی ہو گی کہ وہ کبھی ان سے ناراض نہ ہو گا اور اللہ اپنے بندوں کے حالات خوب دیکھنے والا ہے۔ ان کے حالات میں سے کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں اور وہ انھیں اس کا ضرور بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 51
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 51
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 52
آیت 3:15 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:15 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:15 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 51 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 51 · نسخ مصحف (612 صفحات): 52.
آیت 3:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 3:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:15: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 308 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:15 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔