مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:157

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 157 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 450، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 70 پر ہے۔

وَلَئِن قُتِلۡتُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ أَوۡ مُتُّمۡ لَمَغۡفِرَةٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَحۡمَةٌ خَيۡرٞ مِّمَّا يَجۡمَعُونَ

قسم ہے اگر اللہ تعالیٰ کی راه میں شہید کئے جاؤ یا اپنی موت مرو تو بے شک اللہ تعالیٰ کی بخشش ورحمت اس سے بہتر ہے جسے یہ جمع کر رہے ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 موت توہر صورت میں آنی ہے لیکن اگر موت ایسی آئے کہ جس کے بعد انسان اللہ کی مغفرت ورحمت کا مستحق قرار پائے تو یہ دنیا کے مال واسباب سے بہت بہتر ہے جس کے جمع کرنے میں انسان عمر کھپا دیتا ہے۔ اس لئے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے گریز نہیں، اس میں رغبت اور شوق ہونا چاہئے کہ اس طرح رحمت ومغفرت الٰہی یقینی ہو جاتی ہے بشرطیکہ اخلاص کے ساتھ ہو۔

3:157 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:157 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:157

Al-Mukhtasar

157- اور اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی راہ میں شہید کر دیے جاؤ یا فوت ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ ضرور تمھیں عظیم بخشش سے نوازے گا اور تم پر اپنی خاص رحمت کرے گا۔ یہ رحمت اس دنیا سے اور اس کی ختم ہونے والی نعمتوں سے، جنھیں دنیا والے اکٹھی کرتے ہیں، بہت بہتر ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
70
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
70
نسخ مصحف (612 صفحات)
71
آیت 3:157 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:157 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:157 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 70 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 70 · نسخ مصحف (612 صفحات): 71.

آیت 3:157 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 3:157 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:157: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:157 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:157 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 450 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:157 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:157 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play