مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:156

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 156 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 449، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 70 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَقَالُواْ لِإِخۡوَٰنِهِمۡ إِذَا ضَرَبُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَوۡ كَانُواْ غُزّٗى لَّوۡ كَانُواْ عِندَنَا مَا مَاتُواْ وَمَا قُتِلُواْ لِيَجۡعَلَ ٱللَّهُ ذَٰلِكَ حَسۡرَةٗ فِي قُلُوبِهِمۡۗ وَٱللَّهُ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ

اے ایمان والو! تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے کفر کیا اور اپنے بھائیوں کے حق میں جب کہ وه سفر میں ہوں یا جہاد میں ہوں، کہا کہ اگر یہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے1 ، اس کی وجہ یہ تھی کہ اس خیال کو اللہ تعالیٰ ان کی دلی حسرت کا سبب بنا دے2، اللہ تعالیٰ جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اللہ تمہارے عمل کو دیکھ رہا ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اہل ایمان کو اس فساد عقیدہ سے روکا جا رہا ہے جس کے حامل کفار اورمنافقین تھے کیونکہ یہ عقیدہ بزدلی کی بنیاد ہے اس کے برعکس جب یہ عقیدہ ہو کہ موت وحیات اللہ کے ہاتھ میں ہے، نیز یہ کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے تو اس سے انسان کے اندر عزم وحوصلہ اور اللہ کی راہ میں لڑنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
  2. 2 مذکورہ فساد عقیدہ دلی حسرت کا ہی سبب بنتاہے کہ اگر وہ سفر یا میدان جنگ میں جاتے بلکہ گھر میں ہی رہتے تو موت کی آغوش میں جانے سے بچ جاتے۔ درآں حالیکہ موت تو مضبوط قلعوں کے اندر بھی آجاتی ہے، «أَيْنَمَا تَكُونُوا يُدْرِكْكُمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي بُرُوجٍ مُشَيَّدَةٍ» (النساء:78) ”تم جہاں کہیں بھی ہو، موت تمہیں پالے گی اگرچہ تم ہو مضبوط قلعوں میں“۔ اس لئے اس حسرت سے مسلمان ہی بچ سکتے ہیں جن کے عقیدے صحیح ہیں۔

3:156 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:156 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:156

Al-Mukhtasar

156- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی پیروی کرنے والو! تم ان منافق کافروں کی طرح مت ہو جانا جو طلبِ رزق وغیرہ کے لیے سفر پر نکلنے کے دوران یا کسی جنگ میں مر جانے یا قتل ہو جانے والے اپنے قریبی رشتہ داروں کے بارے میں کہتے ہیں: اگر وہ ہمارے پاس ہوتے اور سفر یا جنگ کے لیے نہ گئے ہوتے تو نہ مرتے، نہ قتل کیے جاتے۔ اللہ نے یہ اعتقاد ان کے دلوں میں اس لیے پختہ کر دیا ہے تاکہ ان کے دلوں کے غم اور ندامت میں اضافہ ہو۔ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی اپنی مشیت اور ارادے سے زندگی دیتا اور موت دیتا ہے۔ گھر بیٹھ رہنا اس کی تقدیر کو ٹال سکتا ہے نہ گھر سے نکلنا تقدیر کو جلدی لا سکتا ہے۔ اللہ اسے خوب دیکھنے والا ہے جو تم عمل کرتے ہو۔ تمھارے اعمال اس سے ڈھکے چھپے نہیں اور وہ ضرور بہت جلد ان کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
36
مدینہ مصحف (604 صفحات)
70
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
70
نسخ مصحف (612 صفحات)
71
آیت 3:156 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:156 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:156 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 70 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 70 · نسخ مصحف (612 صفحات): 71.

آیت 3:156 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 36.

آیت 3:156 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:156: حروف کی تعداد 155، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:156 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:156 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 449 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:156 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:156 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play