سورۃ آل عمران 3:165
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 165 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 458، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 71 پر ہے۔
أَوَلَمَّآ أَصَٰبَتۡكُم مُّصِيبَةٞ قَدۡ أَصَبۡتُم مِّثۡلَيۡهَا قُلۡتُمۡ أَنَّىٰ هَٰذَاۖ قُلۡ هُوَ مِنۡ عِندِ أَنفُسِكُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
(کیا بات ہے) کہ جب تمہیں ایک ایسی تکلیف پہنچی کہ تم اس جیسی دو چند پہنچا چکے1 ، تو یہ کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آگئی؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ خود تمہاری طرف سے ہے2، بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی احد میں تمہارے ستر آدمی شہید ہوئے تو بدر میں تم نے ستر قتل کئے تھے اور ستر قیدی بنائے تھے۔
- 2 یعنی تمہاری اس غلطی کی وجہ سے جو رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی تاکیدی حکم کے باوجود پہاڑی مورچہ چھوڑ کر تم نے کی تھی، جیسا کہ اس کی تفصیل پہلے گزری کہ اس غلطی کی وجہ سے کافروں کے ایک دستے کو اس درے سے دوبارہ حملہ کرنے کا موقع مل گیا۔
3:165 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:165
Al-Mukhtasar
165- اے مومنو! جب احد کے دن شکست کی صورت میں تمھیں تکلیف پہنچی اور تم میں سے کچھ لوگ شہید ہوگئے، جبکہ بدر میں تم بھی تو اس سے دگنی تکلیف اپنے دشمن کو پہنچا چکے ہو کہ ان کے آدمی بھی مارے اور قیدی بھی بنائے،اب تم نے کہا: ہم پر یہ مصیبت کہاں سے آئی، حالانکہ ہم ایمان والے ہیں اور اللہ کے نبی صلى اللہ عليہ وسلم ہم میں موجود ہیں؟ اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: تم پر جو مصیبت آئی ہے، اس کا سبب تمھارا آپس میں اختلاف اور رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی نافرمانی ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے، وہ جس کی چاہے، مدد کرے اور جسے چاہے، بے یارومددگار چھوڑ دے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 71
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 71
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 72
آیت 3:165 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:165 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:165 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 71 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 71 · نسخ مصحف (612 صفحات): 72.
آیت 3:165 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 3:165 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:165: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:165 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:165 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 458 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:165 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:165 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔