مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:174

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 174 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 467، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 73 پر ہے۔

فَٱنقَلَبُواْ بِنِعۡمَةٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَفَضۡلٖ لَّمۡ يَمۡسَسۡهُمۡ سُوٓءٞ وَٱتَّبَعُواْ رِضۡوَٰنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ ذُو فَضۡلٍ عَظِيمٍ

(نتیجہ یہ ہوا کہ) اللہ کی نعمت وفضل کے ساتھ یہ لوٹے1 ، انہیں کوئی برائی نہ پہنچی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی پیروی کی، اللہ بہت بڑے فضل واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 نِعْمَةٌ سے مراد سلامتی ہے اور فَضْلٌ سے مراد وہ نفع ہے جو بدر صغریٰ میں تجارت کے ذریعے سے حاصل ہوا۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے بدر صغریٰ میں ایک گزرنے والے قافلے سے سامان تجارت خرید کر فروخت کیا جس سے نفع حاصل ہوا اور آپ (صلى الله عليه وسلم) نے مسلمانوں میں تقسیم کر دیا۔ (ابن کثیر)

3:174 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:174 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:174

Al-Mukhtasar

174- جب وہ حمراء الاسد کی طرف جانے کے بعد وہاں سے واپس آئے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم ثواب اور بلند درجات لے کر واپس آئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں دشمن سے بھی محفوظ رکھا تھا کہ نہ کوئی شہادت ہوئی اور نہ کوئی زخمی ہوا۔ انھوں نے اطاعتِ الٰہی کا التزام کیا، اس کی نافرمانی سے باز رہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی والے کاموں کی پیروی کی اور اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں پر عظیم فضل کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
73
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
73
نسخ مصحف (612 صفحات)
74
آیت 3:174 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:174 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:174 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 73 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 73 · نسخ مصحف (612 صفحات): 74.

آیت 3:174 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 3:174 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:174: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:174 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:174 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 467 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:174 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:174 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play