مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:173

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 173 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 466، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 72 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ قَالَ لَهُمُ ٱلنَّاسُ إِنَّ ٱلنَّاسَ قَدۡ جَمَعُواْ لَكُمۡ فَٱخۡشَوۡهُمۡ فَزَادَهُمۡ إِيمَٰنٗا وَقَالُواْ حَسۡبُنَا ٱللَّهُ وَنِعۡمَ ٱلۡوَكِيلُ

وه لوگ کہ جب ان سے لوگوں نے کہا کہ کافروں نے تمہارے مقابلے پر لشکر جمع کر لئے ہیں، تم ان سے خوف کھاؤ تو اس بات نے انہیں ایمان میں اور بڑھا دیا اور کہنے لگے ہمیں اللہ کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حمراء الاسد اور کہا جاتا ہے کہ بدر صغریٰ کے موقع پر ابوسفیان نے بعض لوگوں کی خدمات مالی معاوضہ دے کر حاصل کیں اور ان کے ذریعے مسلمانوں میں یہ افواہ پھیلائی کہ مشرکین مکہ لڑائی کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں تاکہ یہ سن کر مسلمانوں کے حوصلے پست ہو جائیں۔ بعض روایات کی رو سے یہ کام شیطان نے اپنے چیلے چانٹوں کے ذریعے سے کیا۔ لیکن مسلمان اس قسم کی افواہیں سن کر خوف زدہ ہونے کے بجائے، مزید عزم وولولہ سے سرشار ہوگئے جس کو یہاں ایمان کی زیادتی سے تعبیر کیا گیا ہے، کیونکہ ایمان جتنا پختہ ہوگا، جہاد کا عزم اور ولولہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ ایمان جامد قسم کی چیز نہیں ہے بلکہ اس میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، جیسا کہ محدثین کا مسلک ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ ابتلا ومصیبت کے وقت اہل ایمان کا شیوہ اللہ پر اعتماد وتوکل ہے، اسی لئے حدیث میں بھی حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ پڑھنے کی فضیلت وارد ہے۔ نیز صحیح بخاری وغیرہ میں ہے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو جب آگ میں ڈالا گیا تو آپ کی زبان پر یہی الفاظ تھے۔ (فتح القدیر )

3:173 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:173 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:173

Al-Mukhtasar

173- وہ لوگ جن سے کچھ مشرکوں نے کہا کہ قریش ابوسفیان کی قیادت میں تمھارے خلاف لڑنے اور تمھارا کام تمام کرنے کے لیے بہت بڑا لشکر جمع کر چکے ہیں، لہٰذا ان سے ڈر جاؤ اور ٹکراؤ سے باز رہو تو اس بات اور ڈراوے نے ان کے اللہ پر ایمان اور اس کے وعدے پر یقین کو اور بڑھا دیا اور وہ یہ کہتے ہوئے ان کے مقابلے میں نکل کھڑے ہوئے: ہمیں اللہ تعالیٰ کافی ہے اور جس کے سپرد ہم اپنے معاملات کرتے ہیں، وہ بہترین کارساز ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
72
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
72
نسخ مصحف (612 صفحات)
73
آیت 3:173 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:173 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:173 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 72 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 72 · نسخ مصحف (612 صفحات): 73.

آیت 3:173 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 3:173 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:173: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:173 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:173 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 466 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:173 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:173 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play