مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:181

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 181 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 474، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 74 پر ہے۔

لَّقَدۡ سَمِعَ ٱللَّهُ قَوۡلَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ فَقِيرٞ وَنَحۡنُ أَغۡنِيَآءُۘ سَنَكۡتُبُ مَا قَالُواْ وَقَتۡلَهُمُ ٱلۡأَنۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقّٖ وَنَقُولُ ذُوقُواْ عَذَابَ ٱلۡحَرِيقِ

یقیناً اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کا قول بھی سنا جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فقیر ہے اور ہم تونگر ہیں1 ان کے اس قول کو ہم لکھ لیں گے۔ اور ان کا انبیا کو بلا وجہ قتل کرنا بھی2، اور ہم ان سے کہیں گے کہ جلنے واﻻ عذاب چکھو!

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جب اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی اور فرمایا «مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا»( البقرۃ: 245) ”کون ہے جو اللہ کو قرض حسن دے“، تو یہود نے کہا اے محمد ج! تیرا رب فقیر ہوگیا ہے کہ اپنے بندوں سے قرض مانگ رہا ہے؟ جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (ابن کثیر)
  2. 2 یعنی مذکورہ قول جس میں اللہ کی شان میں گستاخی ہے اور اسی طرح ان کے (اسلاف) کا انبیاء ﻹ کو ناحق قتل کرنا، ان کے یہ سارے جرائم اللہ کی بارگاہ میں درج ہیں، جن پر وہ جہنم کی آگ میں داخل ہوں گے۔ٍ

3:181 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:181 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:181

Al-Mukhtasar

181- یقیناً اللہ تعالیٰ نے یہود کی یہ بات سن لی جب انھوں نے کہا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ فقیر ہے کہ اس نے ہم سے قرض مانگا ہے جبکہ ہم اپنے مال کے بل بوتے پر امیر ہیں۔‘‘ ہم ان کا اپنے رب پر جھوٹ باندھنا، بہتان لگانا اور اپنے انبیاء کو ناحق قتل کرنا سب کچھ لکھ رہے ہیں اور ہم ان سے کہیں گے: آگ میں جلانے والا عذاب چکھو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
74
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
74
نسخ مصحف (612 صفحات)
75
آیت 3:181 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:181 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:181 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 74 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 74 · نسخ مصحف (612 صفحات): 75.

آیت 3:181 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 3:181 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:181: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:181 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:181 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 474 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:181 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:181 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play