سورۃ آل عمران 3:180
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 180 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 473، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 73 پر ہے۔
وَلَا يَحۡسَبَنَّ ٱلَّذِينَ يَبۡخَلُونَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦ هُوَ خَيۡرٗا لَّهُمۖ بَلۡ هُوَ شَرّٞ لَّهُمۡۖ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُواْ بِهِۦ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ وَلِلَّهِ مِيرَٰثُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ
جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کچھ دے رکھا ہے وه اس میں اپنی کنجوسی کو اپنے لئے بہتر خیال نہ کریں بلکہ وه ان کے لئے نہایت بدتر ہے، عنقریب قیامت والے دن یہ اپنی کنجوسی کی چیز کے طوق ڈالے جائیں گے1 ، آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ تعالیٰ ہی کے لئے اور جو کچھ تم کر رہے ہو، اس سے اللہ تعالیٰ آگاه ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس میں اس بخیل کا بیان کیا گیا ہے جو اللہ کے دیئے ہوئے مال کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حتیٰ کہ اس میں سے فرض زکواۃ بھی نہیں نکالتا۔ صحیح بخاری کی حدیث میں آتا ہے کہ ”قیامت والے دن اس کے مال کو ایک زہریلا اور نہایت خوفناک سانپ بنا کر طوق کی طرح اس کےگلے میں ڈال دیا جائے گا، وہ سانپ اس کی بانچھیں پکڑے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں“، «مَنْ آتَاهُ اللهُ مَالا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ، مُثّلَ لَهُ شُجاعًا أَقْرَعَ، لَهُ زَبِيبَتَانِ، يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». (صحيح بخاري- كتاب تفسير، باب تفسير آل عمران، كتاب الزكاة - حديث نمبر 4565)
3:180 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:180
Al-Mukhtasar
180- وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و احسان سے انعامات سے نوازا ہے اور وہ ان نعمتوں کے حوالے سے بخل اور کنجوسی سے کام لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہیں کرتے، مت سمجھیں کہ یہ ان کے لیے بہتر ہے، بلکہ یہ ان کے حق میں نہایت برا ہے کیونکہ جن چیزوں میں وہ بخل کر رہے ہیں، روزِ قیامت انھی کا طوق بنا کر ان کے گلے میں ڈال کر انھیں عذاب دیا جائے گا۔ آسمانوں اور زمین کا انتظام اکیلے اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور تمام جانداروں کے فنا ہونے کے بعد صرف وہی زندہ رہے گا اور سب چیزوں کا وارث وہ اکیلا ہی ہوگا۔ اللہ تمھارے اعمال کی باریکیوں کو خوب جانتا ہے اور عنقریب تمھیں ان اعمال کا بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 73
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 73
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 74
آیت 3:180 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:180 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:180 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 73 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 73 · نسخ مصحف (612 صفحات): 74.
آیت 3:180 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 3:180 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:180: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:180 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:180 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 473 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:180 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:180 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔