سورۃ آل عمران 3:200
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 200 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 493، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 76 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱصۡبِرُواْ وَصَابِرُواْ وَرَابِطُواْ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ
اے ایمان والو! تم ﺛابت قدم رہو1 اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مراد کو پہنچو۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 صبر کرو یعنی طاعات کے اختیار کرنے اور شہوات ولذات کے ترک کرنے میں اپنے نفس کو مضبوط اور ثابت قدم رکھو۔ مصابرۃ (صابروا) جنگ کی شدتوں میں دشمن کے مقابلے میں ڈٹے رہنا، یہ صبر کی سخت ترین صورت ہے۔ اس لئے اسے علیحدہ بیان فرمایا۔ رابطوا میدان جنگ یا محاذ جنگ میں مورچہ بند ہو کر ہمہ وقت چوکنا اور جہاد کے لئے تیار رہنا مرابطہ ہے۔ یہ بھی بڑےعزم وحوصلہ کا کام ہے۔ اسی لئے حدیث میں اس کی یہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ «رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا» (صحیح بخاری، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ) ”اللہ کے راستے (جہاد) میں ایک دن پڑاؤ ڈالنا (یعنی مورچہ بند ہونا) دنیا ومافیہا سے بہتر ہے“، علاوہ ازیں حدیث میں مکارہ (یعنی ناگواری کے حالات میں) مکمل وضو کرنے، مسجدوں میں زیادہ دور سے چل کر جانے اور نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار کرنے کو بھی رباط کہا گیا ہے۔ (صحیح مسلم،کتاب الطہارۃ )
3:200 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:200
Al-Mukhtasar
200- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی پیروی کرنے والو! شریعت کی راہ میں آنے والی تکلیفوں اور دنیا میں آنے والی مصیبتوں پر صبر کرو۔ صبر کے معاملے میں کافروں پر غلبہ پاؤ،لہٰذا وہ تم سے بڑھ کر صبر کا مظاہرہ کرنے والے نہ ہوں۔ اللہ کی راہ میں جہاد پر ڈٹے رہو اور اللہ تعالیٰ کے حکموں کی تعمیل کر کے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اللہ سے ڈرو تاکہ آگ سے نجات پانے اور جنت میں داخل ہونے کا اپنا مطلوب پا سکو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 76
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 76
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 77
آیت 3:200 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:200 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:200 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 76 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 76 · نسخ مصحف (612 صفحات): 77.
آیت 3:200 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 3:200 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:200: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:200 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:200 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 493 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:200 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:200 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔