مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:199

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 199 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 492، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 76 پر ہے۔

وَإِنَّ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ لَمَن يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكُمۡ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيۡهِمۡ خَٰشِعِينَ لِلَّهِ لَا يَشۡتَرُونَ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ ثَمَنٗا قَلِيلًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ أَجۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ سَرِيعُ ٱلۡحِسَابِ

یقیناً اہل کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان ﻻتے ہیں اور تمہاری طرف جو اتارا گیا ہے اور ان کی جانب جو نازل ہوا اس پر بھی، اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر بیچتے بھی نہیں1 ، ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہے، یقیناً اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت میں اہل کتاب کے اس گروہ کا ذکر ہے جسے رسول کریم (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت پر ایمان لانے کا شرف حاصل ہوا۔ ان کے ایمان اور ایمانی صفات کا تذکرہ فرما کر اللہ تعالیٰ نے انہیں دوسرے اہل کتاب سے ممتاز کر دیا، جن کا مشن ہی اسلام، پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنا، آیات الٰہی میں تحریف تلبیس کرنا اور دنیا کے عارضی اور فانی مفادات کے لئے کتمان علم کرنا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ مومنین اہل کتاب ایسے نہیں ہیں، بلکہ یہ اللہ سے ڈرنے والے ہیں، اللہ کی آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر بیچنے والے نہیں ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو علما ومشائخ دنیوی اغراض کے لئے آیات الٰہی میں تحریف یا ان کے مفہوم کے بیان میں دجل وتلبیس سے کام لیتے ہیں، وہ ایمان وتقویٰ سے محروم ہیں۔ حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ آیت میں جن مومنین اہل کتاب کا ذکر ہے، یہود میں سے ان کی تعداد دس تک بھی نہیں پہنچتی البتہ عیسائی بڑی تعداد میں مسلمان ہوئے اور انہوں نے دین حق کو اپنایا۔ (تفسیر ابن کثیر)

3:199 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:199 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:199

Al-Mukhtasar

199- سارے اہلِ کتاب برابر نہیں۔ بلاشبہ ان میں سے ایک گروہ ایسے لوگوں کا ہے جو اللہ تعالیٰ پر اور اس کے اس حق و ہدایت پر ایمان رکھتے ہیں جو تمھاری طرف اتارا گیا اور اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ان کی طرف ان کی کتابوں میں اتارا گیا۔ وہ اللہ کے رسولوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے۔ وہ اللہ کے ہاں موجود نعمتوں کے شوق میں اللہ کے فرمانبردار اور اس کے حضور عاجزی کرنے والے ہیں۔ وہ دنیا کے معمولی فائدے کی خاطر اللہ تعالیٰ کی آیات کا سودا نہیں کرتے۔ مذکورہ خوبیوں کے مالک لوگوں کے لیے ان کے رب کے ہاں عظیم ثواب ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اعمال کا جلد حساب لینے والا اور جلد ہی ان کی جزا دینے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
76
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
76
نسخ مصحف (612 صفحات)
77
آیت 3:199 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:199 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:199 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 76 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 76 · نسخ مصحف (612 صفحات): 77.

آیت 3:199 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 3:199 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:199: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:199 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:199 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 492 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:199 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:199 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play