سورۃ آل عمران 3:21
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 314، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 52 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكۡفُرُونَ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ وَيَقۡتُلُونَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ بِغَيۡرِ حَقّٖ وَيَقۡتُلُونَ ٱلَّذِينَ يَأۡمُرُونَ بِٱلۡقِسۡطِ مِنَ ٱلنَّاسِ فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں اورناحق نبیوں کو قتل کر ڈالتے ہیں اور جو لوگ عدل وانصاف کی بات کہیں انہیں بھی قتل کر ڈالتے ہیں1 ، تو اے نبی! انہیں دردناک عذاب کی خبردے دیجئے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ان کی سرکشی وبغاوت اس حد تک پہنچ چکی تھی کہ صرف نبیوں کو ہی انہوں نے ناحق قتل نہیں کیابلکہ ان تک کو بھی قتل کر ڈالاجو عدل وانصاف کی بات کرتے تھے۔ یعنی وہ مومنین مخلصین اور داعیان حق جو امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کافریضہ انجام دیتے تھے۔ نبیوں کے ساتھ ان کا تذکرہ فرما کر اللہ تعالیٰ نے ان کی عظمت وفضیلت بھی واضح کردی۔
3:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:21
Al-Mukhtasar
21- بے شک وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے ان دلائل کا انکار کرتے ہیں جو اس نے ان پر اتارے اور اس کے انبیاء کو ناحق ظلم و زیادتی سے قتل کرتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی قتل کرتے ہیں جو عدل و انصاف اور نیکی کے کاموں کا حکم دیتے اور برے کاموں سے روکتے ہیں، ان قاتل کافروں کو دردناک عذاب کی ’’بشارت‘‘ سنا دیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 52
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 52
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 53
آیت 3:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 52 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 52 · نسخ مصحف (612 صفحات): 53.
آیت 3:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 3:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:21: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 314 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔