سورۃ آل عمران 3:20
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 313، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 52 پر ہے۔
فَإِنۡ حَآجُّوكَ فَقُلۡ أَسۡلَمۡتُ وَجۡهِيَ لِلَّهِ وَمَنِ ٱتَّبَعَنِۗ وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡأُمِّيِّـۧنَ ءَأَسۡلَمۡتُمۡۚ فَإِنۡ أَسۡلَمُواْ فَقَدِ ٱهۡتَدَواْۖ وَّإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنَّمَا عَلَيۡكَ ٱلۡبَلَٰغُۗ وَٱللَّهُ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ
پھر بھی اگر یہ آپ سے جھگڑیں توآپ کہہ دیں کہ میں اور میرے تابعداروں نے اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دیا ہے اور اہل کتاب سے اور انپڑھ لوگوں1 سے کہہ دیجیئے! کہ کیا تم بھی اطاعت کرتے ہو؟ پس اگر یہ بھی تابعدار بن جائیں تو یقیناً ہداہت والے ہیں اور اگر یہ روگردانی کریں، تو آپ پر صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ بندوں کو خوب دیکھ بھال رہا ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ان پڑھ لوگوں سے مراد مشرکین عرب ہیں جو اہل کتاب کے مقابلے میں بالعموم ان پڑھ تھے۔
3:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:20
Al-Mukhtasar
20- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر یہ آپ پر نازل کیے گئے حق کے بارے میں آپ سے جھگڑا کریں تو آپ انھیں جواب دیں: میں اور میرے پیروکار اہلِ ایمان تو اللہ کے آگے جھک گئے ہیں اور اے رسول! آپ اہلِ کتاب اور مشرکوں سے کہیں: کیا تم مخلص ہو کر اور جو کچھ میں لایا ہوں، اس کا اتباع کرکے خود کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتے اور مسلمان بنتے ہو؟ پھر اگر وہ اللہ کے مطیع ہو جائیں اور آپ کی شریعت کی پیروی کر لیں تو وہ ہدایت کے راستے پر چل پڑے اور اگر اسلام قبول کرنے سے انکار کریں تو آپ کی ذمے داری صرف وہ پہنچانا ہے جو آپ کو دے کر بھیجا گیا ہے اور ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے جو اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے اور ہر عمل کرنے والے کو اس کے عمل کی جزا ضرور دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 52
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 52
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 53
آیت 3:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 52 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 52 · نسخ مصحف (612 صفحات): 53.
آیت 3:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 3:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:20: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 313 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔