مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:3

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 296، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 50 پر ہے۔

نَزَّلَ عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ بِٱلۡحَقِّ مُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَأَنزَلَ ٱلتَّوۡرَىٰةَ وَٱلۡإِنجِيلَ

جس نے آپ پر حق کے ساتھ اس کتاب کو نازل فرمایا ہے1 ، جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے، اسی نے اس سے پہلے تورات اور انجیل کو اتارا تھا۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اس کے منزل من اللہ ہونے میں کوئی شک نہیں۔ کتاب سے مراد قرآن مجید ہے۔

3:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:3

Al-Mukhtasar

3، 4- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! اس اللہ نے آپ پر قرآن نازل کیا ہے جس کی خبریں صداقت اور احکام عدل پر مبنی ہیں جو سابقہ آسمانی کتابوں کے موافق ہے، لہٰذا ان میں کوئی تعارض و تضاد نہیں۔ آپ پر قرآن نازل کرنے سے پہلے اسی نے تورات موسیٰ علیہ السلام پر نازل کی اور انجیل عیسیٰ علیہ السلام پر۔ یہ ساری آسمانی کتابیں اس بات کی طرف لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کرتی آئی ہیں جس میں ان کے دین و دنیا کا بھلا ہو۔ اسی نے فرقان (قرآن) اتارا جس کے ساتھ اب حق و باطل اور ہدایت و گمراہی کا فرق معلوم کیا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی ان آیات کا انکار کیا جو اس نے آپ پر اتاری ہیں، ان کے لیے سخت عذاب ہے۔ اللہ سب پر غالب ہے، کوئی چیز اس پر غالب نہیں آسکتی اور وہ ان سے سخت انتقام لینے والا ہے جنھوں نے اس کے رسولوں کی تکذیب کی اور اس کے حکم کی مخالفت کی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
50
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
50
نسخ مصحف (612 صفحات)
51
آیت 3:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 50 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 50 · نسخ مصحف (612 صفحات): 51.

آیت 3:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 3:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:3: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 296 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play