سورۃ آل عمران 3:54
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 347، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 57 پر ہے۔
وَمَكَرُواْ وَمَكَرَ ٱللَّهُۖ وَٱللَّهُ خَيۡرُ ٱلۡمَٰكِرِينَ
اور کافروں نے مکر کیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی (مکر) خفیہ تدبیر کی اور اللہ تعالیٰ سب خفیہ تدبیر کرنے والوں سے بہتر ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے زمانے میں شام کا علاقہ رومیوں کے زیر نگیں تھا، یہاں ان کی طرف سے جو حکمران مقرر تھا،وہ کافر تھا۔ یہودیوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے خلاف اس حکمراں کے کان بھر دیئے کہ یہ نَعُوذُ بِاللهِ بغیر باپ کے اور فسادی ہے وغیرہ وغیرہ۔ حکمران نے ان کے مطالبے پر حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو سولی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ لیکن اللہ نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو بحفاظت آسمان پر اٹھا لیا اور ان کی جگہ ان کے ہم شکل ایک آدمی کو انہوں نے سولی دے دی، اور سمجھتے رہے کہ ہم نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو سولی دی ہےمَكْرٌعربی زبان میں لطیف اور خفیہ تدبیر کو کہتے ہیں اور اس معنی میں یہاں اللہ تعالیٰ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ کہا گیا ہے۔ گویا یہ مکر، سئی (برا) بھی ہو سکتا ہے، اگر غلط مقصد کے لئے ہو اور خیر (اچھا) بھی ہو سکتا ہے اگر اچھے مقصد کے لئے ہو۔
3:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:54
Al-Mukhtasar
54- بنی اسرائیل کے کافروں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنے کی سازش کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ خفیہ تدبیر کی اور انھیں ان کی گمراہی میں بھٹکتا چھوڑ دیا اور عیسیٰ علیہ السلام کی شکل و شباہت کسی دوسرے آدمی پر ڈال دی جسے انھوں نے سُولی پر چڑھا دیا۔ اور اللہ تعالیٰ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے کیونکہ اس سے بڑھ کر اپنے دشمنوں کے خلاف سخت تدبیر کرنے والا کوئی نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 57
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 57
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 58
آیت 3:54 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:54 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:54 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 57 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 57 · نسخ مصحف (612 صفحات): 58.
آیت 3:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 3:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:54: حروف کی تعداد 29، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 347 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:54 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔