سورۃ آل عمران 3:6
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 299، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 50 پر ہے۔
هُوَ ٱلَّذِي يُصَوِّرُكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُۚ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
وه ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے1 ۔ اس کے سواکوئی معبود برحق نہیں وه غالب ہے، حکمت واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 خوبصورت یا بدصورت، مذکر یا مونث، نیک بخت یا بدبخت، ناقص الخلقت یا تام الخلقت۔ جب رحم مادر میں یہ سارے تصرفات صرف اللہ تعالیٰ ہی کرنے والا ہے تو حضرت عیسیٰ (عليه السلام) الٰہ کس طرح ہو سکتے ہیں جو خودبھی اسی مرحلۂ تخلیق سے گزر کر دنیا میں آئے ہیں جس کا سلسلہ اللہ نے رحم مادر میں قائم فرمایا ہے۔
3:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:6
Al-Mukhtasar
6-ہی ہے جو تمھیں تمھاری ماؤں کے پیٹوں میں جیسے چاہتا ہے، مذکر یا مؤنث، خوبصورت یا بدصورت اور گورا یا کالا، مختلف شکلوں میں پیدا کرتا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ وہ ایسا غالب ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آسکتا اور وہ تخلیق و تدبیر کرنے اور شریعت کے احکام جاری کرنے میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 50
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 50
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 51
آیت 3:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 50 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 50 · نسخ مصحف (612 صفحات): 51.
آیت 3:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 3:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:6: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 299 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔