مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:66

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 359، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 58 پر ہے۔

هَٰٓأَنتُمۡ هَٰٓؤُلَآءِ حَٰجَجۡتُمۡ فِيمَا لَكُم بِهِۦ عِلۡمٞ فَلِمَ تُحَآجُّونَ فِيمَا لَيۡسَ لَكُم بِهِۦ عِلۡمٞۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ

سنو! تم لوگ اس میں جھگڑ چکے جس کا تمہیں علم تھا پھر اب اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہی نہیں؟1 اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 تمہارے علم ودیانت کا تو یہ حال ہے کہ جن چیزوں کا تمہیں علم ہے یعنی اپنے دین اور اپنی کتاب،کا اس کی بابت تمہارے جھگڑے (جس کا ذکر پچھلی آیت میں کیا جا چکا ہے) بے اصل بھی ہیں اور بے عقلی کا مظہر بھی۔ توپھر تم اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں سرے سے علم ہی نہیں ہے یعنی حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی شان اور ان کی ملت حنیفیہ کے بارے میں، جس کی اساس توحید واخلاص پر ہے۔

3:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:66 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:66

Al-Mukhtasar

66- ہاں، تو اہلِ کتاب! تم نے پہلے تو نبی صلى اللہ عليہ وسلم سے اپنے دین اور اپنی طرف نازل ہونے والے کلام کے بارے میں جھگڑا کیا جس کا تھوڑا بہت تمھیں علم تھا۔ اب ایک ایسے معاملے میں تم کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمھیں علم ہی نہیں، یعنی ابراہیم علیہ السلام اور ان کے دین کے معاملے میں جس کا تمھاری کتابوں میں ذکر تک نہیں اور نہ تمھارے انبیاء علیہم السلام کے صحیفوں میں کوئی ذکر ہے؟ ان امور کے حقائق اور چھپے راز اللہ تعالیٰ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
58
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
58
نسخ مصحف (612 صفحات)
59
آیت 3:66 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:66 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:66 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 58 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 58 · نسخ مصحف (612 صفحات): 59.

آیت 3:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 3:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:66: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 359 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:66 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play