سورۃ آل عمران 3:65
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 358، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 58 پر ہے۔
يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ لِمَ تُحَآجُّونَ فِيٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَمَآ أُنزِلَتِ ٱلتَّوۡرَىٰةُ وَٱلۡإِنجِيلُ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِهِۦٓۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
اے اہل کتاب! تم ابراہیم کی بابت کیوں جھگڑتے ہو حاﻻنکہ تورات وانجیل تو ان کے بعد نازل کی گئیں، کیا تم پھر بھی نہیں سمجھتے؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے بارے میں جھگڑنے کا مطلب یہ ہے کہ یہودی اور عیسائی دونوں دعویٰ کرتے تھے کہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) ان کے دین پر تھے، حالانکہ تورات، جس پر یہودی ایمان رکھتے تھے،اور انجیل جسے عیسائی مانتے تھے، دونوں حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے سینکڑوں برس بعد نازل ہوئیں، پھر حضرت ابراہیم (عليه السلام) یہودی یا عیسائی کس طرح ہو سکتے تھے؟ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) اور موسیٰ (عليه السلام) کے درمیان ایک ہزار سال کا اور حضرت ابراہیم وعیسیٰ علیہما السلام کے درمیان دو ہزار سال کا فاصلہ تھا۔ (قرطبی)
3:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:65
Al-Mukhtasar
65- اے اہلِ کتاب! تم ملتِ ابراہیم کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو؟ یہودی دعویٰ کرتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام یہودی تھے اور نصرانی دعویٰ کرتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام عیسائی تھے، حالانکہ تم جانتے ہو کہ یہودیت اور نصرانیت کا ظہور ہی ابراہیم علیہ السلام کی وفات کے لمبے عرصے بعد ہوا۔ کیا تم اپنی عقلوں سے اپنے ان دعووں کے غلط اور اقوال کے باطل ہونے کا ادراک نہیں رکھتے؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 58
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 58
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 59
آیت 3:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 58 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 58 · نسخ مصحف (612 صفحات): 59.
آیت 3:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 3:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:65: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 358 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔