مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:83

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 83 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 376، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 60 پر ہے۔

أَفَغَيۡرَ دِينِ ٱللَّهِ يَبۡغُونَ وَلَهُۥٓ أَسۡلَمَ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ طَوۡعٗا وَكَرۡهٗا وَإِلَيۡهِ يُرۡجَعُونَ

کیا وه اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حاﻻنکہ تمام آسمانوں والے اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے1 ، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جب آسمان اور زمین کی کوئی چیز اللہ تعالیٰ کی قدرت ومشیت سے باہر نہیں، چاہے خوشی سے یا ناخوشی سے۔ توپھرتم اس کے سامنے قبول اسلام سے کیوں گریز کرتے ہو؟ اگلی آیات میں ایمان لانے کا طریقہ بتلا کر (کہ ہر نبی اور ہر منزل کتاب پر بغیر تفریق کے ایمان لانا ضروری ہے) پھر کہا جا رہا ہے کہ اسلام کے سوا کوئی اور دین قبول نہیں ہوگا، کسی اور دین کے پیروکاروں کے حصے میں سوائے گھاٹے کے اور کچھ نہیں آئے گا۔

3:83 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:83 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:83

Al-Mukhtasar

83-کیا اللہ کی اطاعت اور اس کے دین سے خارج ہو جانے والے یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے اپنے بندوں کے لیے پسند کردہ دین اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرتے ہیں؟ حالانکہ آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات اسی کی مطیع و فرمانبردار اور سب اس کے سامنے بے بس ہیں، جن میں سے بعض دلی خوشی سے، جیسے اہلِ ایمان، اور بعض نہ چاہتے ہوئے، جیسے کافر اس کے سامنے لاچار ہیں۔ پھر قیامت کے دن حساب کتاب اور بدلے کے لیے تمام مخلوقات اللہ ہی کی طرف لوٹائی جائیں گی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
60
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
60
نسخ مصحف (612 صفحات)
61
آیت 3:83 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:83 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:83 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 60 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 60 · نسخ مصحف (612 صفحات): 61.

آیت 3:83 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 3:83 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:83: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:83 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:83 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 376 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:83 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:83 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play