مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:84

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 84 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 377، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 61 پر ہے۔

قُلۡ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ عَلَيۡنَا وَمَآ أُنزِلَ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡمَٰعِيلَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطِ وَمَآ أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَٱلنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمۡ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٖ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهُۥ مُسۡلِمُونَ

آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اوران کی اوﻻد پر اتارا گیا اور جو کچھ موسیٰ وعیسیٰ (علیہما السلام) اور دوسرے انبیاء (علیہم السلام) اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے، ان سب پر ایمان ﻻئے1 ، ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی تمام سچے نبیوں پر ایمان لانا کہ وہ اپنے اپنے وقت میں اللہ کی طرف سے مبعوث تھے، نیز ان پر جو کتابیں اورصحیفے نازل ہوئے ان کی بابت بھی یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ آسمانی کتابیں تھیں جو واقعی اللہ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں۔ ضروری ہے۔ گو اب عمل صرف قرآن کریم ہی پر ہوگا، کیونکہ قرآن نے پچھلی کتابوں کو منسوخ کر دیا۔

3:84 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:84 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:84

Al-Mukhtasar

84- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: ہم اللہ تعالیٰ کے معبود ہونے پر ایمان لائے ہیں اور جس کا اس نے ہمیں حکم دیا، اسے بجا لائے ہیں اور جو وحی اس نے ہم پر نازل کی ہے، اس پر ایمان لائے ہیں اور جو اس نے سیدنا ابراہیم، اسماعیل، اسحاق اور یعقوب علیہم السلام پر اتارا، آل یعقوب میں آنے والے نبیوں پر نازل کیا اور جو موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام اور دیگر تمام انبیاء علیہم السلام کو ان کے رب کی طرف سے کتابیں اور معجزے دیے گئے، ان پر بھی ایمان لائے ہیں۔ ہم ان میں فرق نہیں کرتے کہ بعض پر ایمان لائیں اور بعض کے ساتھ کفر کریں اور ہم اکیلے اللہ کے فرمانبردار اور خود کو اس کے سپرد کرنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
61
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
61
نسخ مصحف (612 صفحات)
62
آیت 3:84 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:84 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:84 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 61 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 61 · نسخ مصحف (612 صفحات): 62.

آیت 3:84 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 3:84 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:84: حروف کی تعداد 124، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:84 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:84 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 377 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:84 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:84 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play