سورۃ النحل 16:101
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2002، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 278 پر ہے۔
وَإِذَا بَدَّلۡنَآ ءَايَةٗ مَّكَانَ ءَايَةٖ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مُفۡتَرِۭۚ بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
اور جب ہم کسی آیت کی جگہ دوسری آیت بدل دیتے ہیں اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نازل فرماتا ہے اسے وه خوب جانتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ تو تو بہتان باز ہے۔ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر جانتے ہی نہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ایک حکم منسوخ کر کے اس کی جگہ دوسرا حکم نازل کرتے ہیں، جس کی حکمت و مصلحت اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے اور اس کے مطابق وہ احکام میں رد وبدل فرماتا ہے، تو کافر کہتے ہیں کہ یہ کلام اے محمد! (صلی اللہ علیہ وسلم) تیرا اپنا گھڑا ہوا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالٰی تو اس طرح نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ ان کے اکثر لوگ بےعلم ہیں، اس لئے یہ نسخ کی حکمتیں اور مصلحتیں کیا جانیں۔ (مزید وضاحت کیلیے ملاحظہ ہو سورہ بقرہ آیت 106 کا حاشیہ)
16:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:101
Al-Mukhtasar
101- جب ہم قرآن کی کسی آیت کا حکم کسی دوسری آیت سے منسوخ کرتے ہیں … اور اللہ خوب جانتا ہے کہ اس نے حکمت کے تحت قرآن میں سے کیا منسوخ کیا ہے اور جو اس میں سے منسوخ نہیں کیا، اسے بھی خوب جانتا ہے … تو وہ کہتے ہیں: اے محمد! تم جھوٹے ہو جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہو، بلکہ اکثر لوگ نہیں جانتے کہ نسخ کامل حکمت الٰہی ہی کی وجہ سے ہوتا ہے!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 278
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 278
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 279
آیت 16:101 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:101 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:101 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 278 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 278 · نسخ مصحف (612 صفحات): 279.
آیت 16:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 16:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:101: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,002 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:101 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔