مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:102

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 102 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2003، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 278 پر ہے۔

قُلۡ نَزَّلَهُۥ رُوحُ ٱلۡقُدُسِ مِن رَّبِّكَ بِٱلۡحَقِّ لِيُثَبِّتَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَهُدٗى وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُسۡلِمِينَ

کہہ دیجئے کہ اسے آپ کے رب کی طرف سے جبرائیل حق کے ساتھ لے کر آئے ہیں1 تاکہ ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے2 اور مسلمانوں کی رہنمائی اور بشارت ہو جائے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی یہ قرآن محمد کا اپنا گھڑا ہوا نہیں بلکہ اسے حضرت جبرائیل (عليه السلام) جیسے پاکیزہ ہستی نے سچائی کے ساتھ رب کی طرف سے اتارا ہے۔ جیسے دوسرے مقام پر ہے،« نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الأَمِينُ، عَلَى قَلْبِكَ» (الشعراء :193 ،194) ”اسے الروح الامین (جبرائیل علیہ السلام) نے تیرے دل پر اتارا ہے“۔
  2. 2 اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ منسوخ کرنے والا اور منسوخ دونوں رب کی طرف سے ہیں۔ علاوہ ازیں منسوخی کی مصلحتیں بھی جب ان کے سامنے آتی ہیں تو ان کے اندر مزید ثبات قدمی اور ایمان میں رسوخ پیدا ہوتا ہے۔
  3. 3 اور یہ قرآن مسلمانوں کے لئے ہدایت اور بشارت کا ذریعہ ہے، کیونکہ قرآن بھی بارش کی طرح ہے، جس سے بعض زمینیں خوب شاداب ہوتی ہیں اور بعض میں کانٹے دار جھاڑیوں کے سوا کچھ نہیں اگتا۔ مومن کا دل صاف اور شفاف ہے جو قرآن کی برکت سے اور ایمان کے نور سے منور ہو جاتا ہے اور کافر کا دل زمین شور کی طرح ہے جو کفر و ضلالت کی تاریکیوں سے بھرا ہوا ہے، جہاں قرآن کی ضیا پاشیاں بھی بے اثر رہتی ہیں۔

16:102 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:102 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:102

Al-Mukhtasar

102- اے رسول! ان سے کہہ دیں: یہ قرآن جبریل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے پاس سے لے کر حق کے ساتھ آئے ہیں جس میں کوئی غلطی نہیں اور نہ اس میں کوئی ردو بدل اور تحریف ہوئی ہے تاکہ جب بھی اس کا کوئی نیا حکم نازل ہو اور اس سے کچھ منسوخ ہو تو وہ اللہ پر ایمان لانے والوں کے ایمان کو مضبوط کرے اور تاکہ وہ ان کے لیے حق کی طرف راہنمائی کا ذریعہ بنے اور مسلمانوں کو اس اعلیٰ ثواب کی خوشخبری دے جو انھیں اس کے باعث ملنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
278
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
278
نسخ مصحف (612 صفحات)
279
آیت 16:102 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:102 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:102 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 278 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 278 · نسخ مصحف (612 صفحات): 279.

آیت 16:102 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 16:102 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:102: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:102 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:102 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,003 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:102 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:102 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play