سورۃ النحل 16:108
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 108 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2009، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 279 پر ہے۔
أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ وَسَمۡعِهِمۡ وَأَبۡصَٰرِهِمۡۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡغَٰفِلُونَ
یہ وه لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور جن کے کانوں پر اور جن کی آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہی لوگ غافل ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 پس یہ وعظ ونصیحت کی باتیں سنتے ہیں نہ انہیں سمجھتے ہیں اور نہ وہ نشانیاں ہی دیکھتے ہیں جو انہیں حق کی طرف لے جانے والی ہیں۔ بلکہ یہ ایسی غفلت میں مبتلا ہیں جس نے ہدایت کے راستے ان کے لئے مسدود کر دیئے ہیں۔
16:108 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:108
Al-Mukhtasar
108- ایمان چھوڑ کر مرتد ہونے والے یہ لوگ وہ ہیں جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے، لہٰذا وہ وعظ و نصیحت سمجھتے ہی نہیں، ان کے کانوں پر بھی مہر لگا دی ہے، چنانچہ وہ کوئی نفع بخش بات نہیں سنتے اور ان کی آنکھوں پر بھی مہر لگا دی ہے، لہٰذا وہ ان نشانیوں کو دیکھتے ہی نہیں جو ایمان کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو نیک بختی و بدبختی کے اسباب سے غافل ہیں اور اس سے بھی جو اللہ نے ان کے لیے عذاب تیار کر رکھا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 279
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 279
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 280
آیت 16:108 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:108 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:108 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 279 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 279 · نسخ مصحف (612 صفحات): 280.
آیت 16:108 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 16:108 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:108: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:108 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:108 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,009 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:108 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:108 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔