سورۃ النحل 16:112
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 112 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2013، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 280 پر ہے۔
وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا قَرۡيَةٗ كَانَتۡ ءَامِنَةٗ مُّطۡمَئِنَّةٗ يَأۡتِيهَا رِزۡقُهَا رَغَدٗا مِّن كُلِّ مَكَانٖ فَكَفَرَتۡ بِأَنۡعُمِ ٱللَّهِ فَأَذَٰقَهَا ٱللَّهُ لِبَاسَ ٱلۡجُوعِ وَٱلۡخَوۡفِ بِمَا كَانُواْ يَصۡنَعُونَ
اللہ تعالیٰ اس بستی کی مثال بیان فرماتا ہے جو پورے امن واطمینان سے تھی اس کی روزی اس کے پاس بافراغت ہر جگہ سے چلی آرہی تھی۔ پھر اس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا کفر کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے بھوک اور ڈر کا مزه چکھایا جو بدلہ تھا ان کے کرتوتوں کا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اکثر مفسرین نے اس قریہ (بستی) سے مراد مکہ لیا ہے۔ یعنی اس میں مکہ اور اہل مکہ کا حال بیان کیا گیا ہے اور یہ اس وقت ہوا جب اللہ کے رسول نے ان کے لئے بد دعا فرمائی۔ «اللَّهُمْ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ وَاجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ» (بخاري نمبر 4821 ۔ مسلم نمبر2156) ”اے اللہ مضر (قبیلے) پر اپنی سخت گرفت فرما اور ان پر اس طرح قحط سالی مسلط کر دے، جس طرح حضرت یوسف کے زمانے میں مصر میں ہوئی“ چنانچہ اللہ تعالٰی نے مکے کے امن کو خوف سے اور خوشحالی کو بھوک سے بدل دیا۔ حتیٰ کہ ان کا یہ حال ہو گیا کہ ہڈیاں اور درختوں کے پتے کھا کر انہیں گزارہ کرنا پڑا۔ اور بعض مفسرین کے نزدیک یہ غیر معین بستی ہے اور تمثیل کے طور پر یہ بات بیان کی گئی ہے۔ کہ کفران نعمت کرنے والے لوگوں کا یہ حال ہوگا، وہ جہاں بھی ہوں اور جب بھی ہوں۔ اس کے اس عموم سے جمہور مفسرین کو بھی انکار نہیں ہے، گو نزول کا سبب ان کے نزدیک خاص ہے۔ الْعِبْرَةُ بِعُمُومِ اللَّفْظِ لا بِخُصُوصِ السَّبَبِ
16:112 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:112
Al-Mukhtasar
112- اللہ نے ایک بستی کی مثال بیان فرمائی … اور اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے … جو بڑی پُرامن تھی۔ وہاں کے باشندوں کو کوئی خوف و خطرہ نہ تھا۔ وہاں استحکام تھا جبکہ اس کے آس پاس سے لوگ اغوا کر لیے جاتے تھے۔ اس کی روزی اس کے پاس ہر جگہ سے فراخ اور نہایت آسانی سے چلی آرہی تھی، پھر وہاں کے رہنے والوں نے اپنے اوپر ہونے والے اللہ کے ان انعامات کی ناشکری کی اور اللہ کا شکر ادا نہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے سزا کے طور پر انھیں بھوک اور شدید خوف میں مبتلا کر دیا جس کے اثرات ان کے جسموں پر گھبراہٹ اور کمزوری کی صورت میں ظاہر تھے حتی کہ یہ دونوں چیزیں ان کے کفر اور حق کو جھٹلانے کے باعث ان کے لباس کی طرح ان کے ساتھ چپک گئیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 280
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 280
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 281
آیت 16:112 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:112 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:112 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 280 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 280 · نسخ مصحف (612 صفحات): 281.
آیت 16:112 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 16:112 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:112: حروف کی تعداد 107، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:112 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:112 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,013 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:112 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:112 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔