مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:111

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 111 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2012، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 280 پر ہے۔

۞ يَوۡمَ تَأۡتِي كُلُّ نَفۡسٖ تُجَٰدِلُ عَن نَّفۡسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ

جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لیے لڑتا جھگڑتا آئے1 اور ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر (مطلقاً) ﻇلم نہ کیا جائے گا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی کوئی اور کسی حمایت میں آگے نہیں آئے گا نہ باپ، نہ بھائی، نہ بیٹا نہ بیوی نہ کوئی اور۔ بلکہ ایک دوسرے سے بھاگیں گے۔ بھائی بھائی سے، بیٹے ماں باپ سے، خاوند بیوی سے بھاگے گا۔ ہر شخص کو صرف اپنی فکر ہوگی جو اسے دوسرے سے بے پروا کر دے گی۔ «لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ» (عبس:37) ”ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک ایسا مشغلہ ہوگا جو اسے مشغول رکھنے کیلیے کافی ہوگا“۔
  2. 2 یعنی نیکی کے ثواب میں کمی کر دی جائے اور برائی کے بدلے میں زیادتی کر دی جائے۔ ایسا نہیں ہوگا کسی پر ادنیٰ سا ظلم بھی نہیں ہوگا۔ برائی کا اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنا کسی برائی کا ہوگا۔ البتہ نیکی کی جزا اللہ تعالٰی خوب بڑھا چڑھا کر دے گا اور یہ اس کے فضل وکرم کا مظاہرہ ہوگا جو قیامت والے دن اہل ایمان کے لئے ہوگا۔ جَعَلَنَا اللهُ مِنْهُمْ۔

16:111 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:111 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:111

Al-Mukhtasar

111- اے رسول! اس دن کو یاد کریں جب ہر انسان اپنی ذات کے لیے لڑتا جھگڑتا آئے گا۔ حشر کی ہولناکی کے پیش نظر کسی دوسرے کی حمایت نہیں کرے گا۔ ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے ہر اچھے برے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر نہ تو نیکیوں کا ثواب کم کر کے ظلم کیا جائے گا اور نہ گناہوں میں اضافہ کر کے ظلم ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
280
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
279
نسخ مصحف (612 صفحات)
280
آیت 16:111 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:111 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:111 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 280 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 279 · نسخ مصحف (612 صفحات): 280.

آیت 16:111 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 16:111 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:111: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:111 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:111 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,012 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:111 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:111 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play