مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:116

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 116 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2017، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 280 پر ہے۔

وَلَا تَقُولُواْ لِمَا تَصِفُ أَلۡسِنَتُكُمُ ٱلۡكَذِبَ هَٰذَا حَلَٰلٞ وَهَٰذَا حَرَامٞ لِّتَفۡتَرُواْ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَفۡتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ لَا يُفۡلِحُونَ

کسی چیز کو اپنی زبان سے جھوٹ موٹ نہ کہہ دیا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھ لو1 ، سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ پر بہتان بازی کرنے والے کامیابی سے محروم ہی رہتے ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ اشارہ ہے ان جانوروں کی طرف جو وہ بتوں کے نام وقف کر کے ان کو اپنے لئے حرام کر لیتے تھے، جیسے بحیرہ، سائبہ، وصیلہ اور حام وغیرہ۔ (دیکھئے (المائدہ: 103، اور الانعام: 139۔ 141 کے حواشی)

16:116 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:116 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:116

Al-Mukhtasar

116- اے مشرکو! کسی چیز کو اپنی زبان سے جھوٹ موٹ کہہ کر اللہ کی طرف منسوب نہ کر دیا کرو کہ یہ چیز حلال ہے اور یہ چیز حرام ہے، اس ارادے سے کہ تم کسی ایسی چیز کو حرام قرار دے کر جسے اللہ نے حرام نہیں کیا یا کسی چیز کو حلال قرار دے کر جسے اللہ نے حلال قرار نہیں دیا، اللہ پر جھوٹ باندھو۔ بلاشبہ اللہ پر بہتان باندھنے والے اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے اور نہ اس سے نجات پاتے ہیں جس کا انھیں خوف ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
280
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
280
نسخ مصحف (612 صفحات)
281
آیت 16:116 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:116 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:116 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 280 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 280 · نسخ مصحف (612 صفحات): 281.

آیت 16:116 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 16:116 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:116: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:116 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:116 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,017 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:116 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:116 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play