مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:12

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1913، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 268 پر ہے۔

وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَۖ وَٱلنُّجُومُ مُسَخَّرَٰتُۢ بِأَمۡرِهِۦٓۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ

اسی نے رات دن اور سورج چاند کو تمہارے لیے تابع کر دیا ہے اور ستارے بھی اسی کے حکم کے ماتحت ہیں۔ یقیناًاس میں عقلمند لوگوں کے لیے کئی ایک نشانیاں موجود ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 کس طرح رات اور دن چھوٹے بڑے ہوتے ہیں، چاند اور سورج کس طرح اپنی اپنی منزلوں کی طرف رواں دواں رہتے ہیں اور ان میں کبھی فرق واقع نہیں ہوتا، ستارے کس طرح آسمان کی زینت اور رات کے اندھیروں میں بھٹکے ہوئے مسافروں کے لئے دلیل راہ ہیں۔ یہ سب اللہ تعالٰی کی قدرت کاملہ اور سلطنت عظیمہ پر دلالت کرتے ہیں۔

16:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:12

Al-Mukhtasar

12- اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے رات مسخر (مقرر وقت کی پابند) کر دی تاکہ تم اس میں سکون اور راحت حاصل کرو، تمھارے لیے دن مسخر کیا تاکہ تم اس میں زندگی بسر کرنے کا سامان کماؤ ، سورج تمھارے لیے مسخر کیا اور اسے روشنی بنایا اور چاند مسخر کیا اور اسے نور بنا دیا۔ ستارے بھی اس کے تقدیری حکم سے تمھاری خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ تم خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں ان سے راہنمائی لیتے ہو اور ان کے ذریعے سے اوقات وغیرہ معلوم کرتے ہو۔ ان سب کی تسخیر میں یقیناً عقل سے کام لینے والی قوم کے لیے اللہ کی قدرت کے واضح دلائل موجود ہیں۔ وہی ان سے حکمت کی باتیں سمجھ سکتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
268
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
268
نسخ مصحف (612 صفحات)
269
آیت 16:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 268 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 268 · نسخ مصحف (612 صفحات): 269.

آیت 16:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 16:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:12: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,913 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play