سورۃ النحل 16:30
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1931، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 270 پر ہے۔
۞ وَقِيلَ لِلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ مَاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمۡۚ قَالُواْ خَيۡرٗاۗ لِّلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٞۚ وَلَدَارُ ٱلۡأٓخِرَةِ خَيۡرٞۚ وَلَنِعۡمَ دَارُ ٱلۡمُتَّقِينَ
اور پرہیز گاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو وه جواب دیتے ہیں کہ اچھے سے اچھا۔ جن لوگوں نے بھلائی کی ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے، اور یقیناً آخرت کا گھر تو بہت ہی بہتر ہے، اور کیا ہی خوب پرہیز گاروں کا گھر ہے.
16:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:30
Al-Mukhtasar
30- جو لوگ اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈرتے رہتے ہیں، ان سے پوچھا جاتا ہے: تمھارے رب نے تمھارے نبی محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر کیا نازل کیا؟ وہ جواب دیتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے آپ صلى اللہ عليہ وسلم پر عظیم بھلائی نازل کی ہے۔ جن لوگوں نے دنیا کی اس زندگی میں اللہ کی عبادت اچھے طریقے سے کی اور اس کی مخلوق کے ساتھ اچھا سلوک کیا، ان کے لیے اچھا بدلہ ہے جس میں اللہ کی مدد اور رزق کی فراوانی سرفہرست ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آخرت میں ان کے لیے جو ثواب تیار کر رکھا ہے، وہ دنیا میں انھیں جلد ملنے والے انعامات سے بہت بہتر ہے۔ کیا خوب ہے آخرت کا گھر ان کے لیے جو اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈرنے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 270
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 270
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 271
آیت 16:30 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:30 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:30 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 270 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 270 · نسخ مصحف (612 صفحات): 271.
آیت 16:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 16:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:30: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,931 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:30 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔