مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:32

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1933، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 270 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

وه جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وه پاک صاف ہوں کہتے ہیں کہ تمہارے لیے سلامتی ہی سلامتی ہے1 ، جاؤ جنت میں اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ان آیات میں ظالم مشرکوں کے مقابلے میں اہل ایمان و تقویٰ کا کردار اور ان کا حسن انجام بیان فرمایا ہے۔ جَعَلَنَا اللهُ ِمْنهُمْ آمِينَ يَا رَبَّ العَالَمِينَ
  2. 2 سورہ اعراف کی آیت 43 کے تحت یہ حدیث گزر چکی ہے کہ کوئی شخص بھی محض اپنے عمل سے جنت میں نہیں جائے گا، جب تک اللہ کی رحمت نہیں ہوگی۔ لیکن یہاں فرمایا جا رہا ہے کہ تم اپنے عملوں کے بدلے جنت میں داخل ہو جاؤ، تو ان میں دراصل کوئی منافات نہیں۔ کیونکہ اللہ کی رحمت کے حصول کے لئے اعمال صالحہ ضروری ہیں، اس کے بغیر آخرت میں اللہ کی رحمت مل ہی نہیں سکتی۔ اس لئے حدیث مذکورہ کا مفہوم بھی اپنی جگہ صحیح ہے اور عمل کی اہمیت بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔ اس لیے ایک اور حدیث میں فرمایا گیا ہے: «إِنَّ اللهَ لا يَنْظُرُ إِلَى صُوَرِكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ وَأَعْمَالِكُمْ» (صحيح مسلم، كتاب البر، باب تحريم ظلم المسلم)۔

16:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:32 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:32

Al-Mukhtasar

32- وہ جن کی جانیں ملک الموت اور اس کے مددگار فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ ان کے دل کفر سے پاک ہوتے ہیں۔ فرشتے انھیں یہ کہتے ہوئے مخاطب کرتے ہیں: تم پر سلامتی نازل ہو، تم ہر آفت سے محفوظ ہوگئے۔ تم دنیا میں جس صحیح عقیدے اور صالح اعمال پر کاربند تھے، ان کی بنا پر جنت میں داخل ہو جاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
270
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
270
نسخ مصحف (612 صفحات)
271
آیت 16:32 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:32 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:32 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 270 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 270 · نسخ مصحف (612 صفحات): 271.

آیت 16:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 16:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:32: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,933 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:32 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play