مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:33

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1934، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 270 پر ہے۔

هَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن تَأۡتِيَهُمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ أَوۡ يَأۡتِيَ أَمۡرُ رَبِّكَۚ كَذَٰلِكَ فَعَلَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّهُ وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ

کیا یہ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا تیرے رب کا حکم آجائے1 ؟ ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان سے پہلے تھے2۔ ان پر اللہ تعالیٰ نے کوئی ﻇلم نہیں کیا3 بلکہ وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے رہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی کیا یہ بھی اس وقت کا انتظار کررہے ہیں جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے یا رب کا حکم (یعنی عذاب یا قیامت) آجائے۔
  2. 2 یعنی اس طرح سرکشی اور معصیت، ان سے پہلے لوگوں نے اختیار کئے رکھی، جس پر وہ غضب الٰہی کے مستحق بنے۔
  3. 3 اس لئے کہ اللہ نے تو ان کے لئے کوئی عذر ہی باقی نہیں چھوڑا۔ رسولوں کو بھیج کر اور کتابیں نازل فرما کرا ن پر حجت تمام کردی۔
  4. 4 یعنی رسولوں کی مخالفت اور ان کی تکذیب کرکے خود ہی انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔

16:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:33

Al-Mukhtasar

33- یہ جھٹلانے والے مشرک تو بس اس بات کے منتظر ہیں کہ ملک الموت اور اس کے معاون فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے کے لیے آئیں اور ان کے چہروں اور پشتوں پر ماریں یا وہ دنیا میں ایسے عذاب کا انتظار کر رہے ہیں جو انھیں جڑ سے کاٹ دے۔ جو حرکتیں یہ مکہ کے مشرک کر رہے ہیں، اسی طرح کی حرکتیں ان سے پہلے مشرکوں نے کیں تو اللہ تعالیٰ نے انھیں ہلاک کر دیا۔ جب انھیں ہلاک کیا تو ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اللہ کے ساتھ کفر کر کے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال کر خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
270
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
270
نسخ مصحف (612 صفحات)
271
آیت 16:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 270 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 270 · نسخ مصحف (612 صفحات): 271.

آیت 16:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 16:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:33: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,934 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play