سورۃ النحل 16:38
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1939، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 271 پر ہے۔
وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ لَا يَبۡعَثُ ٱللَّهُ مَن يَمُوتُۚ بَلَىٰ وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقّٗا وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ
وه لوگ بڑی سخت سخت قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ مردوں کو اللہ تعالیٰ زنده نہیں کرے گا1 ۔ کیوں نہیں ضرور زنده کرے گا یہ تو اس کا برحق ﻻزمی وعده ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 کیونکہ مٹی میں مل جانے کے بعد ان کا دوبارہ جی اٹھنا، انہیں مشکل اور ناممکن نظر آتا تھا۔ اسی لئے رسول جب انہیں بعث بعد الموت کی بابت کہتا تو اسے جھٹلاتے ہیں، اس کی تصدیق نہیں کرتے بلکہ اس کے برعکس یعنی دوبارہ زندہ نہ ہونے پر قسمیں کھاتے ہیں، قسمیں بھی بڑی تاکید اور یقین کے ساتھ۔
- 2 اس جہالت اور بےعلمی کی وجہ سے رسولوں کی تکذیب و مخالفت کرتے ہوئے دریائے کفر میں ڈوب جاتے ہیں۔
16:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:38
Al-Mukhtasar
38- قیامت کے دن اٹھائے جانے کو جھٹلانے والے بڑی بڑھا چڑھا کر سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ مُردوں کو اللہ زندہ نہیں کرے گا۔ یہ بات وہ بغیر کسی دلیل کے کہتے ہیں۔ کیوں نہیں! اللہ تعالیٰ ہر مرنے والے کو ضرور زندہ کرے گا۔ یہ تو اس کے ذمے سچا لازمی وعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے کہ بلاشبہ اللہ مردوں کو زندہ کرے گا، اس لیے وہ دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 271
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 271
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 272
آیت 16:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 271 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 271 · نسخ مصحف (612 صفحات): 272.
آیت 16:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 16:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:38: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,939 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔