سورۃ النحل 16:39
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1940، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 271 پر ہے۔
لِيُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِي يَخۡتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعۡلَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَنَّهُمۡ كَانُواْ كَٰذِبِينَ
اس لیے بھی کہ یہ لوگ جس چیز میں اختلاف کرتے تھے اسے اللہ تعالیٰ صاف بیان کر دے اور اس لیے بھی کہ خود کافر اپنا جھوٹا ہونا جان لیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ وقوع قیامت کی حکمت و علت بیان کی جا رہی ہے کہ اس دن اللہ تعالٰی ان چیزوں میں فیصلہ فرمائے گا جن میں لوگ دنیا میں اختلاف کرتے تھے اور اہل حق اور اہل تقویٰ کو اچھی جزا اور اہل کفر و فسق کو ان کے برے عملوں کی سزا دے گا۔ نیز اس دن اہل کفر پر بھی یہ بات واضح ہو جائے گی کہ قیامت کے عدم وقوع پر جو قسمیں کھاتے تھے ان میں وہ جھوٹے تھے۔
16:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:39
Al-Mukhtasar
39- اللہ تعالیٰ ان سب کو قیامت کے دن اٹھائے گا تاکہ ان اختلافات کی حقیقت ان پر واضح کرے جو وہ توحید، دوبارہ اٹھائے جانے اور نبوت کے بارے میں کرتے رہے اور تاکہ کافروں کو علم ہو جائے کہ اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک کرنے کے دعوے اور دوبارہ جی اٹھنے کے انکار میں وہ جھوٹے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 271
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 271
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 272
آیت 16:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 271 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 271 · نسخ مصحف (612 صفحات): 272.
آیت 16:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 16:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:39: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,940 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔