سورۃ النحل 16:61
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1962، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 273 پر ہے۔
وَلَوۡ يُؤَاخِذُ ٱللَّهُ ٱلنَّاسَ بِظُلۡمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيۡهَا مِن دَآبَّةٖ وَلَٰكِن يُؤَخِّرُهُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗىۖ فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمۡ لَا يَسۡتَـٔۡخِرُونَ سَاعَةٗ وَلَا يَسۡتَقۡدِمُونَ
اگر لوگوں کے گناه پر اللہ تعالیٰ ان کی گرفت کرتا تو روئے زمین پر ایک بھی جاندار باقی نہ رہتا1 ، لیکن وه تو انہیں ایک وقت مقرر تک ڈھیل دیتا ہے2، جب ان کا وه وقت آجاتا ہے تو وه ایک ساعت نہ پیچھے ره سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ اس کا حلم ہے اور اس کی حکمت و مصلحت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنی نافرمانیاں دیکھتا ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی نعمتیں سلب کرتا ہے نہ فوری مواخذہ ہی کرتا ہے حالانکہ اگر ارتکاب معصیت کے ساتھ ہی وہ مواخذہ کرنا شروع کر دے تو ظلم اور معصیت اور کفر اور شرک اتنا عام ہے کہ روئے زمین پر کوئی جاندار باقی نہ رہے کیونکہ جب برائی عام ہو جائے تو پھر عذابِ عام میں نیک لوگ بھی ہلاک کر دیئے جاتے ہیں تاہم آخرت میں وہ عند اللہ سرخرو رہیں گے جیسا کہ حدیث میں وضاحت آتی ہے۔ (ملاحظہ ہو صحیح بخاری، حدیث نمبر 2118، ومسلم، حدیث نمبر2206، 2210)۔
- 2 یہ اس کی حکمت کا بیان ہے جس کے تحت وہ ایک خاص وقت تک مہلت دیتا ہے تاکہ ایک تو ان کے لئے کوئی عذر باقی نہ رہے۔ دوسرا، ان کی اولاد میں سے کچھ ایماندار نکل آئیں۔
16:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:61
Al-Mukhtasar
61- اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے ظلم اور کفر کے سبب انھیں پکڑتا تو کسی انسان یا حیوان کو روئے زمین پر چلتا پھرتا نہ چھوڑتا، لیکن اللہ سبحانہ و تعالیٰ ایک وقت مقرر تک، جو اس کے علم میں ہے، انھیں ڈھیل دیتا ہے اور جب ان کا وہ مقرر وقت، جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے، آجاتا ہے تو وہ ایک لمحے کے لیے پیچھے رہ سکتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 273
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 273
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 274
آیت 16:61 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:61 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:61 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 273 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 273 · نسخ مصحف (612 صفحات): 274.
آیت 16:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 16:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:61: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,962 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:61 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔