سورۃ النحل 16:62
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 62 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1963، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 273 پر ہے۔
وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكۡرَهُونَۚ وَتَصِفُ أَلۡسِنَتُهُمُ ٱلۡكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ ٱلنَّارَ وَأَنَّهُم مُّفۡرَطُونَ
اور وه اپنے لیے جو ناپسند رکھتے ہیں اللہ کے لیے ﺛابت کرتے ہیں1 اور ان کی زبانیں جھوٹی باتیں بیان کرتی ہیں کہ ان کے لیے خوبی ہے2۔ نہیں نہیں، دراصل ان کے لیے آگ ہے اور یہ دوزخیوں کے پیش رو ہیں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی بیٹیاں، یہ تکرار تاکید کے لئے ہے۔
- 2 یہ ان کی دوسری خرابی کا بیان ہے کہ وہ اللہ کے ساتھ نا انصافی کا معاملہ کرتے ہیں ان کی زبانیں یہ جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کا انجام اچھا ہے، ان کے لئے بھلائیاں ہیں اور دنیا کی طرح ان کی آخرت بھی اچھی ہوگی۔
- 3 یعنی یقیناً ان کا انجام ”اچھا“ ہے اور وہ ہے جہنم کی آگ، جس میں وہ دوزخیوں کے پیش رو یعنی پہلے جانے والے ہوں گے۔ فَرَط کے یہی معنی حدیث سے بھی ثابت ہیں۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا «اَ نَا فَرَطُکُمْ عَلَی الْحَوْضِ» (صحيح بخاري، نمبر 6584 ومسلم، نمبر1793) ”میں حوض کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا“ ایک دوسرے معنی مُفرَطُوْنَ کے یہ کئے گئے ہیں کہ انہیں جہنم میں ڈال کر فراموش کر دیا جائے گا۔
16:62 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:62
Al-Mukhtasar
62- اور وہ جن بیٹیوں کی نسبت اپنے لیے ناپسند کرتے ہیں، وہ اللہ پاک کے لیے ثابت کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ اگر وہ ان (مسلمانوں) کے بقول دوبارہ اٹھائے بھی گئے تو اللہ کے ہاں ان کا انجام نہایت اچھا ہوگا۔ نہیں نہیں، ان کے لیے یقیناً آگ ہے جس میں انھیں پڑے رہنے دیا جائے گا۔ وہ کبھی اس سے نہیں نکلیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 273
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 273
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 274
آیت 16:62 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:62 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:62 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 273 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 273 · نسخ مصحف (612 صفحات): 274.
آیت 16:62 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 16:62 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:62: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:62 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:62 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,963 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:62 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:62 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔