سورۃ النحل 16:66
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1967، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 274 پر ہے۔
وَإِنَّ لَكُمۡ فِي ٱلۡأَنۡعَٰمِ لَعِبۡرَةٗۖ نُّسۡقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيۡنِ فَرۡثٖ وَدَمٖ لَّبَنًا خَالِصٗا سَآئِغٗا لِّلشَّٰرِبِينَ
تمہارے لیے تو چوپایوں1 میں بھی بڑی عبرت ہے کہ ہم تمہیں اس کے پیٹ میں جو کچھ ہے اسی میں سے گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لیے سہتا پچتا ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اَنْعَام (چوپائے) سے اونٹ، گائے، بکری (اور بھیڑ، دنبہ) مراد ہوتے ہیں۔
- 2 یہ چوپائے جو کچھ کھاتے ہیں، معدے میں جاتا ہے، اسی خوراک سے دودھ، خون، گوبر اور پیشاب بنتا ہے، خون رگوں میں اور دودھ تھنوں میں اسی طرح گوبر اور پیشاب اپنے اپنے مخرج میں منتقل ہو جاتا ہے اور دودھ میں نہ خون کی رنگت شامل ہوتی ہے اور نہ گوبر پیشاب کی بدبو۔ سفید اور شفاف دودھ باہر آتا ہے جو نہایت آسانی سے حلق سے نیچے اتر جاتا ہے۔
16:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:66
Al-Mukhtasar
66- اے لوگو! بلاشبہ تمھارے لیے ان اونٹوں، گایوں اور بکریوں میں یقینی طور پر عبرت ہے جس سے تم نصیحت پکڑو۔ یہ اس طرح کہ ہم ان کے تھنوں سے تمھیں دودھ پلاتے ہیں جو ان کے پیٹ میں موجود گوبر اور خون کے درمیان سے نکلتا ہے مگر اس کے باوجود وہ پینے والوں کے لیے خالص، صاف ستھرا، لذیذ اور پاک ہوتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 274
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 274
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 275
آیت 16:66 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:66 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:66 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 274 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 274 · نسخ مصحف (612 صفحات): 275.
آیت 16:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 16:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:66: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,967 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:66 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔