سورۃ النحل 16:67
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1968، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 274 پر ہے۔
وَمِن ثَمَرَٰتِ ٱلنَّخِيلِ وَٱلۡأَعۡنَٰبِ تَتَّخِذُونَ مِنۡهُ سَكَرٗا وَرِزۡقًا حَسَنًاۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ
اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے1 ہو اور عمده روزی بھی۔ جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لیے تو اس میں بہت بڑی نشانی ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ آیت اس وقت اتری تھی جب شراب حرام نہیں تھی، اس لئے حلال چیزوں کے ساتھ اس کا بھی ذکر کیا گیا ہے، لیکن اس میں سَكَرًا کے بعد رِزْقًا حَسَنًاہے، جس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ شراب رزق حسن نہیں ہے۔ نیز یہ سورت مکی ہے۔ جس میں شراب کے بارے ناپسندیدگی کا اظہار ہے۔ پھر مدنی سورتوں میں بتدریج اس کی حرمت نازل ہو گئی۔
16:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:67
Al-Mukhtasar
67- تمھارے لیے اس رزق میں بھی عبرت کا سامان ہے جو ہم تمھیں کھجور اور انگور کے پھلوں کی صورت میں دیتے ہیں، پھر تم اس سے عقل کو مارنے والی شراب بنا لیتے ہو جو کسی صورت ٹھیک نہیں اور تم اس سے عمدہ روزی بھی حاصل کرتے ہو جس سے تم فائدہ اٹھاتے ہو، جیسے چھوارے، منقّٰی، سرکہ اور شیرہ۔ بلاشبہ ان مذکورہ تمام چیزوں میں عقل والوں کے لیے اللہ کی قدرت اور بندوں پر اس کے احسانات کے دلائل ہیں، اور وہی لوگ عبرت و نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 274
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 274
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 275
آیت 16:67 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:67 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:67 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 274 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 274 · نسخ مصحف (612 صفحات): 275.
آیت 16:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 16:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:67: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,968 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:67 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔