مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:77

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1978، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 275 پر ہے۔

وَلِلَّهِ غَيۡبُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَمَآ أَمۡرُ ٱلسَّاعَةِ إِلَّا كَلَمۡحِ ٱلۡبَصَرِ أَوۡ هُوَ أَقۡرَبُۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ

آسمانوں اور زمین کا غیب صرف اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے1 ۔ اور قیامت کا امر تو ایسا ہی ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا، بلکہ اس سے بھی زیاده قریب۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی آسمان اور زمین میں جو چیزیں غائب ہیں اور وہ بیشمار ہیں اور انہی میں قیامت کا علم ہے۔ ان کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔ اس لئے عبادت کے لائق بھی صرف ایک اللہ ہے نہ کہ وہ پتھر کے بت جن کو کسی چیز کا علم نہیں نہ وہ کسی کو نفع نقصان پہنچانے پر قادر ہیں۔
  2. 2 یعنی اس کی قدرت کاملہ کی دلیل ہے کہ وسیع وعریض کائنات اس کے حکم سے پلک جھپکنے میں بلکہ اس سے بھی کم لمحے میں تباہ برباد ہو جائے گی۔ یہ بات بطور مبالغہ نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت واقعہ ہے کیونکہ اس کی قدرت غیر متناہی ہے۔ جس کا ہم اندازہ نہیں کر سکتے، اس کے ایک لفظ ”کُنْ“ سے سب کچھ ہو جاتا ہے جو وہ چاہتا ہے۔ تو یہ قیامت بھی اس کے کُنْ (ہو جا) کہنے سے برپا ہو جائے گی۔

16:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:77 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:77

Al-Mukhtasar

77- آسمانوں کی غیب کی چیزوں کا علم اکیلے اللہ کے پاس ہے اور زمین کی چھپی چیزوں کا علم بھی صرف اسے ہے۔ یہ علم اسی کے ساتھ خاص ہے، مخلوق میں سے اسے کوئی نہیں جانتا۔ قیامت کا علم ان غیبی امور میں سے ہے جو اللہ کے ساتھ خاص ہیں۔ جب اللہ اسے لانا چاہے گا تو وہ اتنی جلد آئے گی جیسے ہم آنکھ کی پلکیں بند کرتے اور کھولتے ہیں بلکہ وہ اس سے بھی زیادہ قریب ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ اسے کوئی چیز بے بس نہیں کر سکتی اور جب وہ کسی کام کا ارادہ کرے تو اس سے کہتا ہے: ’’ہو جا‘‘ تو وہ ہو جاتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
275
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
275
نسخ مصحف (612 صفحات)
276
آیت 16:77 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:77 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:77 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 275 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 275 · نسخ مصحف (612 صفحات): 276.

آیت 16:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 16:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:77: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,978 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:77 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play