مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:76

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1977، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 275 پر ہے۔

وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا رَّجُلَيۡنِ أَحَدُهُمَآ أَبۡكَمُ لَا يَقۡدِرُ عَلَىٰ شَيۡءٖ وَهُوَ كَلٌّ عَلَىٰ مَوۡلَىٰهُ أَيۡنَمَا يُوَجِّههُّ لَا يَأۡتِ بِخَيۡرٍ هَلۡ يَسۡتَوِي هُوَ وَمَن يَأۡمُرُ بِٱلۡعَدۡلِ وَهُوَ عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ

اللہ تعالیٰ ایک اور مثال بیان فرماتا ہے1 ، دو شخصوں کی، جن میں سے ایک تو گونگا ہے اور کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتا بلکہ وه اپنے مالک پر بوجھ ہے کہیں بھی اسے بھیجے وه کوئی بھلائی نہیں ﻻتا، کیا یہ اور وه جو عدل کا حکم دیتا ہے2 اور ہے بھی سیدھی راه پر، برابر ہوسکتے ہیں؟

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ ایک اور مثال ہے جو پہلے سے زیادہ واضح ہے۔
  2. 2 اور ہر کام کرنے پر قادر ہے کیونکہ ہر بات بولتا اور سمجھتا ہے اور ہے بھی سیدھی راہ یعنی دین اور سیرت صالحہ پر۔ یعنی کمی بیشی سے پاک۔ جس طرح یہ دونوں برابر نہیں، اسی طرح اللہ تعالٰی اور وہ چیزیں، جن کو لوگ اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں، برابر نہیں ہو سکتے۔

16:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:76 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:76

Al-Mukhtasar

76- اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ان کے رد میں ایک اور مثال بیان کی۔ وہ مثال دو آدمیوں کی ہے: ایک ان میں سے گونگا ہے جو اپنے گونگے پن اور بہرے پن کی وجہ سے کچھ سنتا ہے نہ بولتا ہے اور نہ سمجھتا ہے۔ وہ خود کو نفع پہنچا سکتا ہے نہ دوسروں کو۔ وہ اپنی کفالت کرنے والے اور اپنے ذمہ دار پرانتہائی بوجھ ہے۔ وہ اسے جہاں بھی بھیجتا ہے، تو وہ کوئی خیر نہیں لاتا اور نہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتا ہے۔ کیا اس شخص کا حال اس شخص جیسا ہے جس کے کان، زبان سب اعضاء ٹھیک ہوں۔ اس کا فیض ہر طرف عام ہو۔ وہ لوگوں کو عدل کا حکم دیتا ہو اور خود بھی سیدھا ہو اور جس راستے پر وہ گامزن ہو، وہ بھی بالکل واضح ہو اور اس میں کوئی کجی اور ٹیڑھ نہ ہو؟! اے مشرکو! تم صفاتِ جلال و کمال والے اللہ کواپنے ان بتوں کے برابر کیسے کر دیتے ہو جو سنتے ہیں نہ بولتے ہیں اور وہ نفع دے سکتے ہیں نہ تکلیف دور کر سکتے ہیں؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
275
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
275
نسخ مصحف (612 صفحات)
276
آیت 16:76 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:76 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:76 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 275 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 275 · نسخ مصحف (612 صفحات): 276.

آیت 16:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 16:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:76: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,977 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:76 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play