سورۃ النحل 16:81
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1982، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 276 پر ہے۔
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَٰلٗا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلۡجِبَالِ أَكۡنَٰنٗا وَجَعَلَ لَكُمۡ سَرَٰبِيلَ تَقِيكُمُ ٱلۡحَرَّ وَسَرَٰبِيلَ تَقِيكُم بَأۡسَكُمۡۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعۡمَتَهُۥ عَلَيۡكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡلِمُونَ
اللہ ہی نے تمہارے لیے اپنی پیدا کرده چیزوں میں سے سائے بنائے ہیں1 اور اسی نے تمہارے لیے پہاڑوں میں غار بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لیے کرتے بنائے ہیں جو تمہیں گرمی سے بچائیں اور ایسے کرتے بھی جو تمہیں لڑائی کے وقت کام آئیں2۔ وه اسی طرح اپنی پوری پوری نعمتیں دے رہا ہے کہ تم حکم بردار بن جاؤ.
16:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:81
Al-Mukhtasar
81- اللہ نے تمھارے لیے درخت اور عمارتیں بنائیں جن سے تم گرمی سے سایہ حاصل کرتے ہو اور اس نے تمھارے لیے پہاڑوں میں سرنگیں اور چھوٹے بڑے غار بنائے جن میں تم سردی، گرمی اور دشمن سے بچتے اور چھپتے ہو۔ اس نے تمھارے لیے روئی وغیرہ کی قمیصیں اور کپڑے بنائے جو تمھیں گرمی اور سردی سے بچاتے ہیں۔ اسی نے تمھارے لیے زرہیں بنائیں جو لڑائی اور جنگ میں تمھیں ایک دوسرے کے وار سے محفوظ رکھتی ہیں کہ اسلحہ تمھارے جسم نہیں چھیدتا۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمھیں گزشتہ نعمتیں دے کر تم پر احسان کیا ہے، اسی طرح وہ پوری پوری نعمتیں تمھیں عطا کرے گا تاکہ تم اکیلے اللہ کے سامنے جھکنے والے بنو اور اس کے ساتھ کسی اور چیز کو شریک نہ کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 276
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 276
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 277
آیت 16:81 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:81 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:81 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 276 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 276 · نسخ مصحف (612 صفحات): 277.
آیت 16:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 16:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:81: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,982 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:81 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔