مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:89

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 89 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1990، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 277 پر ہے۔

وَيَوۡمَ نَبۡعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٖ شَهِيدًا عَلَيۡهِم مِّنۡ أَنفُسِهِمۡۖ وَجِئۡنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَٰٓؤُلَآءِۚ وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ تِبۡيَٰنٗا لِّكُلِّ شَيۡءٖ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُسۡلِمِينَ

اور جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ان کے مقابلے پر گواه کھڑا کریں گے اور تجھے ان سب پر گواه بنا کر ﻻئیں گے1 اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہر چیز کا شافی بیان ہے2، اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لیے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ہر نبی اپنی امت پر گواہی دے گا اور نبی اور آپ کی امت کے لوگ انبیاء کی بابت گواہی دیں گے کہ یہ سچے ہیں، انہوں نے یقیناً تیرا پیغام پہنچا دیا تھا (صحيح بخاري، تفسير سورة النساء)
  2. 2 کتاب سے مراد اللہ کی کتاب اور نبی کی تشریحات (احادیث) ہیں۔ اپنی احادیث کو بھی اللہ کے رسول نے " کتاب اللہ " قرار دیا ہے۔ جیسا کہ قصہ عسیف وغیرہ میں ہے (ملاحظہ ہو صحيح بخاري ، كتاب المحاربين باب هل يأمر الإمام رجلا فيضرب الحد غائبا عنه ، كتاب الصلاة باب ذكر البيع والشراء على المنبر في المسجد)اور ہرچیز کا مطلب ہے، ماضی اور مستقبل کی خبریں جن کا علم ضروری اور مفید ہے، اسی طرح حرام و حلال کی تفصیلات اور وہ باتیں جن کے دین و دنیا اور معاش و معاد کے معاملات میں انسان محتاج ہیں۔ قرآن و حدیث دونوں میں یہ سب چیزیں واضح کر دی گئی ہیں۔

16:89 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:89 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:89

Al-Mukhtasar

89- اے رسول! وہ دن یاد کریں جب ہم ہر امت میں سے رسول اٹھائیں گے جو ان کے بارے میں ان کے کفر یا ایمان کی گواہی دے گا۔ یہ رسول انھی میں سے ہوگا اور انھی کی زبان میں بات کرے گا۔ اے رسول! ہم آپ کو تمام امتوں پر گواہ بنا کر لائیں گے۔ ہم نے یہ قرآن آپ پر اس لیے نازل کیا ہے تاکہ آپ حلال و حرام اور ثواب و عذاب وغیرہ کے ہر معاملے کی وضاحت کر دیں جو وضاحت طلب ہے اور ہم نے اسے لوگوں کی حق کی طرف راہنمائی کے لیے نازل کیا ہے اور یہ ہر اس شخص کے لیے رحمت ہے جو اس پر ایمان لائے اور اس میں وارد احکام پر عمل کرے، نیز یہ اللہ تعالیٰ پرایمان لانے والوں کو ان دائمی نعمتوں کی خوشخبری بھی دیتا ہے جن کا وہ انتظار کر رہے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
277
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
277
نسخ مصحف (612 صفحات)
278
آیت 16:89 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:89 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:89 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 277 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 277 · نسخ مصحف (612 صفحات): 278.

آیت 16:89 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 16:89 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:89: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:89 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:89 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,990 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:89 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:89 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play