سورۃ النحل 16:92
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 92 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1993، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 277 پر ہے۔
وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّتِي نَقَضَتۡ غَزۡلَهَا مِنۢ بَعۡدِ قُوَّةٍ أَنكَٰثٗا تَتَّخِذُونَ أَيۡمَٰنَكُمۡ دَخَلَۢا بَيۡنَكُمۡ أَن تَكُونَ أُمَّةٌ هِيَ أَرۡبَىٰ مِنۡ أُمَّةٍۚ إِنَّمَا يَبۡلُوكُمُ ٱللَّهُ بِهِۦۚ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ مَا كُنتُمۡ فِيهِ تَخۡتَلِفُونَ
اور اس عورت کی طرح نہ ہو جاؤ جس نے اپنا سوت مضبوط کاتنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرکے توڑ ڈاﻻ1 ، کہ تم اپنی قسموں کو آپس کے مکر کا باعﺚ ٹھراؤ2، اس لیے کہ ایک گروه دوسرے گروه سے بڑھا چڑھا ہوجائے3۔ بات صرف یہی ہے کہ اس عہد سے اللہ تمہیں آزما رہا ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ تمہارے لیے قیامت کے دن ہر اس چیز کو کھول کر بیان کر دے گا جس میں تم اختلاف کر رہے تھے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی مؤکد بہ حلف عہد کو توڑ دینا ایسا ہی ہے جیسے کوئی عورت سوت کاتنے کے بعد اسے خود ہی ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے۔ یہ تمثیل ہے۔
- 2 یعنی دھوکہ اور فریب دینے کا ذریعہ بناؤ۔
- 3 أربیٰ کے معنی اکثر کے ہیں، یعنی جب تم دیکھو کہ اب تم زیادہ ہوگئے ہو تو اپنے گمان سے حلف توڑ دو، جب کہ قسم اور معاہدے کے وقت وہ گروہ کمزور تھا، لیکن کمزوری کے باوجود وہ مطمئن تھا کہ معاہدے کی وجہ سے ہمیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ لیکن تم عذر اور نقص عہد کر کے نقصان پہنچاؤ۔ زمانہء جایلیت میں اخلاقی پستی کی وجہ سے اس قسم کی عہد شکنی عام تھی، مسلمانوں کو اس اخلاقی پستی سے روکا گیا ہے۔
16:92 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:92
Al-Mukhtasar
92- اور تم ان معاہدوں کو توڑ کر بے وقوفی اور کم عقلی کا مظاہرہ نہ کرو جیسے کوئی احمق عورت سوت کات کات کر تھک جائے اور اسے اچھی طرح کاتے اور پھر اسے ادھیڑ کر پہلے کی طرح اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے تو وہ پہلے سوت کاتنے میں تھکی اور پھر اسے ریزہ ریزہ کرنے میں، اور یوں وہ اپنے مقصد کو ہرگز نہ پاسکی۔ تم اپنی قسموں کو ایک دوسرے کو دھوکا دینے کا ذریعہ بناتے ہو، اس لیے کہ تمھارا گروہ تمھارے دشمن کے گروہ سے زیادہ بڑا اور زیادہ مضبوط و طاقتور ہو جائے۔ بات صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عہدوں کو پورا کرنے کے ذریعے سے تمھیں آزماتا ہے کہ تم انھیں پورا کرتے ہو یا توڑ دیتے ہو۔ اللہ تمھارے لیے قیامت کے دن ہر اس چیز کو کھول کر بیان کر دے گا جس کے بارے میں تم دنیا میں اختلاف کیا کرتے تھے۔ پھر وہ حق و باطل اور سچے اور جھوٹے کے درمیان فرق کر دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 277
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 277
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 278
آیت 16:92 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:92 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:92 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 277 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 277 · نسخ مصحف (612 صفحات): 278.
آیت 16:92 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 16:92 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:92: حروف کی تعداد 128، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:92 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:92 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,993 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:92 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:92 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔