سورۃ النمل 27:16
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3175، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 378 پر ہے۔
وَوَرِثَ سُلَيۡمَٰنُ دَاوُۥدَۖ وَقَالَ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ عُلِّمۡنَا مَنطِقَ ٱلطَّيۡرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَيۡءٍۖ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَضۡلُ ٱلۡمُبِينُ
اور داؤد کے وارث سلیمان ہوئے1 اور کہنے لگے لوگو! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے2 اور ہم سب کچھ میں سے دیئے گئے ہیں۔ بیشک یہ بالکل کھلا ہوا فضل الٰہی ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس سے مراد نبوت اور بادشاہت کی وراثت ہے، جس کے وارث صرف سلیمان (عليه السلام) قرار پائے۔ ورنہ حضرت داود (عليه السلام) کے اور بھی بیٹے تھے جو اس وراثت سے محروم رہے۔ ویسے بھی انبیا کی وراثت علم میں ہی ہوتی ہے، جو مال و اسباب چھوڑ جاتے ہیں، وہ صدقہ ہوتا ہے،جیسا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے۔ (البخاري كتاب الفرائض، ومسلم، كتاب الجهاد)۔
- 2 بولیاں تو تمام جانوروں کی سکھلائی گئی تھیں۔ لیکن پرندوں کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا ہے کہ پرندے سائے کے لیے ہر وقت ساتھ رہتے تھے اور بعض کہتے ہیں کہ صرف پرندوں کی بولیاں سکھلائی گئی تھیں اور چیونٹیاں بھی منجملہ پرندوں کے ہیں۔ (فتح القدیر)۔
- 3 جس کی ان کو ضرورت تھی، جیسے علم، نبوت، حکمت، مال، جن و انس اور طیور و حیوانات کی تسخیر وغیرہ۔
27:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:16
Al-Mukhtasar
16-سلیمان( علیہ السلام ) نبوت، علم اور بادشاہت میں اپنے باپ داود( علیہ السلام ) کے وارث ہوئے اور انھوں نے اپنے اور اپنے والد پر ہونے والے اللہ کے انعامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اے لوگو! اللہ نے ہمیں پرندوں کی بولیاں سمجھنے کا علم عطا کیا ہے اور ہمیں ہر وہ چیز عطا کی ہے جو اس نے انبیاء علیہم السلام اور بادشاہوں کو دی۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو عطا کیا ہے، یقیناً یہ اس کا واضح اور صریح فضل ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 378
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 377
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 378
آیت 27:16 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:16 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 27:16 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 378 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 377 · نسخ مصحف (612 صفحات): 378.
آیت 27:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 27:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:16: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,175 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:16 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔