سورۃ النمل 27:3
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3162، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 377 پر ہے۔
ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُم بِٱلۡأٓخِرَةِ هُمۡ يُوقِنُونَ
جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ مضمون متعدد جگہ گزر چکا ہے کہ قرآن کریم ویسے تو پوری نسل انسانی کی ہدایت کے لیے نازل ہوا ہے لیکن اس سے حقیقتاً راہ یاب وہی ہوں گے جو ہدایت کے طالب ہوں گے، جو لوگ اپنےدل ودماغ کی کھڑکیوں کو حق کے دیکھنے اور سننے سے بند یا اپنے دلوں کو گناہوں کی تاریکیوں سے مسخ کرلیں گے، قرآن انہیں کس طرح سیدھی راہ پر لگاسکتا ہے؟ ان کی مثال اندھوں کی طرح ہے جو سورج کی روشنی سے فیض یاب نہیں ہوسکتے، درآں حالیکہ سورج کی روشنی پورے عالم کی درخشانی کا سبب ہے۔
27:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:3
Al-Mukhtasar
3- یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کامل طریقے سے ادا کرتے اور اپنے مالوں کی زکاۃ اس کے شرعی مصارف میں دیتے ہیں اور وہ آخرت کے ثواب و عذاب پر یقین رکھتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 377
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 376
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 377
آیت 27:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 27:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 377 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 376 · نسخ مصحف (612 صفحات): 377.
آیت 27:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 27:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:3: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,162 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔