سورۃ النمل 27:36
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3195، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 380 پر ہے۔
فَلَمَّا جَآءَ سُلَيۡمَٰنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٖ فَمَآ ءَاتَىٰنِۦَ ٱللَّهُ خَيۡرٞ مِّمَّآ ءَاتَىٰكُمۚ بَلۡ أَنتُم بِهَدِيَّتِكُمۡ تَفۡرَحُونَ
پس جب قاصد حضرت سلیمان کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا کیا تم مال سے مجھے مدد دینا چاہتے ہو1 ؟ مجھے تو میرے رب نے اس سے بہت بہتر دے رکھا ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے پس تم ہی اپنے تحفے سے خوش رہو.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی تم دیکھ نہیں رہے، کہ اللہ نے مجھے ہر چیز سے نوازا ہوا ہے۔ پھر تم اپنے اس ہدیے سے میرے مال و دولت میں کیا اضافہ کرسکتے ہو؟ یہ استفہام انکاری ہے۔ یعنی کوئی اضافہ نہیں کرسکتے۔
- 2 یہ بطور توبیخ کے کہاکہ تم ہی اس ہدیے پر فخر کرو اور خوش ہو، میں تو اس سے خوش ہونے سے رہا، اس لیے کہ ایک تو دنیا میرا مقصود ہی نہیں ہے۔ دوسرے اللہ نے مجھے وہ کچھ دیا ہے جو پورے جہان میں کسی کو نہیں دیا۔ تیسرے، مجھے نبوت سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔
27:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:36
Al-Mukhtasar
36- چنانچہ جب ملکہ کا قاصد اور اس کے دیگر ہمراہی ہدیہ لے کر سلیمان( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے توانھوں نے اس تحفے پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کیا تم مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو تاکہ مجھے خود پر حملہ کرنے سے روک سکو؟ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو نبوت، بادشاہت اور مال عطا کیا ہے، وہ اس سے کہیں بہتر ہے جو اس نے تمھیں دیا ہے، بلکہ دنیا کے اس ساز و سامان کے تحائف سے تم لوگ ہی خوش ہوتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 380
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 379
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 380
آیت 27:36 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:36 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 27:36 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 380 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 379 · نسخ مصحف (612 صفحات): 380.
آیت 27:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 27:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:36: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,195 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:36 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔