مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:37

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3196، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 380 پر ہے۔

ٱرۡجِعۡ إِلَيۡهِمۡ فَلَنَأۡتِيَنَّهُم بِجُنُودٖ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا وَلَنُخۡرِجَنَّهُم مِّنۡهَآ أَذِلَّةٗ وَهُمۡ صَٰغِرُونَ

جا ان کی طرف واپس لوٹ جا1 ، ہم ان (کے مقابلہ) پر وه لشکر ﻻئیں گے جن کے سامنے پڑنے کی ان میں طاقت نہیں اور ہم انہیں ذلیل و پست کر کے وہاں سے نکال باہر کریں گے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہاں صیغۂ واحد سے مخاطب کیا، جب کہ اس سے قبل صیغۂ جمع سے خطاب کیاتھا۔ کیونکہ خطاب میں کبھی پوری جماعت کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ کبھی امیر کو۔
  2. 2 حضرت سلیمان (عليه السلام) نرے بادشاہ ہی نہیں تھے، اللہ کے پیغمبر بھی تھے۔ اس لیے ان کی طرف سے تو لوگوں کو ذلیل و خوار کیاجانا ممکن نہیں تھا، لیکن جنگ و قتال کا نتیجہ یہی ہوتا ہے کہ کیونکہ جنگ نام ہی کشت و خون اور اسیری کا ہے اور ذلت و خواری سے یہی مراد ہے، ورنہ اللہ کے پیغمبر لوگوں کو خواہ مخواہ ذلیل و خوار نہیں کرتے۔ جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کا طرز عمل اور اسوۂ حسنہ جنگوں کے موقع پر رہا۔

27:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:37

Al-Mukhtasar

37- سلیمان( علیہ السلام ) نے ملکہ کے قاصد سے کہا: جو تحائف تم لائے ہو، ان کے پاس واپس لے جاؤ۔ ہم ملکہ کے اور اس کی قوم کے مقابلے میں ایسے لشکر لائیں گے جن کا سامنا کرنے کی ان میں طاقت نہیں ہوگی۔ اگر وہ تابع بن کر میرے پاس نہ آئے تو ہم ان کی عزت خاک میں ملائیں گے اور انھیں ذلیل و رسوا کر کے سبا سے نکال دیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
380
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
379
نسخ مصحف (612 صفحات)
380
آیت 27:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 27:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 380 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 379 · نسخ مصحف (612 صفحات): 380.

آیت 27:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 27:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:37: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,196 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play