مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:39

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3198، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 380 پر ہے۔

قَالَ عِفۡرِيتٞ مِّنَ ٱلۡجِنِّ أَنَا۠ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبۡلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَۖ وَإِنِّي عَلَيۡهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٞ

ایک قوی ہیکل جن کہنے لگا آپ اپنی اس مجلس سے1 اٹھیں اس سے پہلے ہی پہلے میں اسے آپ کے پاس ﻻدیتا2 ہوں، یقین مانیے کہ میں اس پر قادر ہوں اور ہوں بھی امانت دار.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس سے وہ مجلس مراد ہے، جو مقدمات کی سماعت کے لیے حضرت سلیمان (عليه السلام) صبح سے نصف النہار تک منعقد فرماتے تھے۔
  2. 2 اس سےمعلوم ہوا کہ وہ یقیناً ایک جن ہی تھا جنہیں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے مقابلے میں غیر معمولی قوتوں سے نوازا ہے . کیونکہ کسی انسان کے لیے چاہے وہ کتنا ہی زور آور ہو، یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ بیت المقدس سے مآرب یمن (سبا) جائے اور پھر وہاں سے تخت شاہی اٹھالائے۔ اور ڈیڑھ ہزار میل کا یہ فاصلہ جسے دو طرفہ شمار کیا جائے تو تین ہزار میل بنتا ہے، 4،3 گھنٹے میں طے کرلے۔ ایک طاقت ور سے طاقت ور انسان بھی اول تو اتنے بڑے تخت کو اٹھا ہی نہیں سکتا اور اگر وہ مختلف لوگوں یا چیزوں کا سہارا لے کر اٹھوا بھی لے تو اتنی قلیل مدت میں اتنا سفر کیوں کر ممکن ہے۔
  3. 3 یعنی میں اسے اٹھا کر لا بھی سکتا ہوں اور اس کی کسی چیز میں ہیرا پھیری بھی نہیں کروں گا۔

27:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:39 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:39

Al-Mukhtasar

39- ایک سرکش جنّ نے یہ کہتے ہوئے ان کو جواب دیا: آپ کے اپنی اس مجلس سے جس میں آپ موجود ہیں، اٹھنے سے پہلے پہلے میں اس کا تخت آپ کے پاس لا دیتا ہوں۔ یقین مانیے کہ میں اس کے اٹھانے پر پوری طرح قادر ہوں اور اس میں جو کچھ ہے، اس پر امانت دار بھی ہوں، میں اس میں کسی چیز کی کمی نہیں کروں گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
380
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
379
نسخ مصحف (612 صفحات)
380
آیت 27:39 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:39 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 27:39 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 380 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 379 · نسخ مصحف (612 صفحات): 380.

آیت 27:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 27:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:39: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,198 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:39 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play