سورۃ النمل 27:40
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3199، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 380 پر ہے۔
قَالَ ٱلَّذِي عِندَهُۥ عِلۡمٞ مِّنَ ٱلۡكِتَٰبِ أَنَا۠ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبۡلَ أَن يَرۡتَدَّ إِلَيۡكَ طَرۡفُكَۚ فَلَمَّا رَءَاهُ مُسۡتَقِرًّا عِندَهُۥ قَالَ هَٰذَا مِن فَضۡلِ رَبِّي لِيَبۡلُوَنِيٓ ءَأَشۡكُرُ أَمۡ أَكۡفُرُۖ وَمَن شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيّٞ كَرِيمٞ
جس کے پاس کتاب کا علم تھا وه بول اٹھا کہ آپ پلک جھپکائیں اس سے بھی پہلے میں اسے آپ کے پاس پہنچا سکتا ہوں1 ۔ جب آپ نے اسے اپنے پاس موجود پایا تو فرمانے لگے یہی میرے رب کا فضل ہے، تاکہ وه مجھے آزمائے کہ میں شکر گزاری کرتا ہوں یا ناشکری، شکر گزار اپنے ہی نفع کے لیے شکر گزاری کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا پروردگار (بے پروا اور بزرگ) غنی اور کریم ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ کون شخص تھا جس نے یہ کہا؟ یہ کتاب کون سی تھی؟ اور یہ علم کیا تھا، جس کے زور پر یہ دعویٰ کیاگیا؟ اس میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں۔ ان تینوں کی پوری حقیقت اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ یہاں قرآن کریم کے الفاظ سے جو معلوم ہوتا ہے وہ اتنا ہی ہے کہ وہ کوئی انسان ہی تھا، جس کے پاس کتاب الٰہی کا علم تھا، اللہ تعالیٰ نے کرامت اور اعجاز کے طور پر اسے یہ قدرت دے دی کہ پلک جھپکتے میں وہ تخت لے آیا۔ کرامت اور معجزہ نام ہی ایسے کاموں کا ہے جو ظاہری اسباب اور امور عادیہ کے یکسر خلاف ہوں۔ او روہ اللہ تعالیٰ کی قدرت و مشیت سے ہی ظہور پذیر ہوتے ہیں۔ اس لیے نہ شخصی قوت قابل تعجب ہے اور نہ اس علم کے سراغ لگانےکی ضرورت، جس کا ذکر یہاں ہے۔ کیونکہ یہ تو اس شخص کا تعارف ہے جس کے ذریعے سے یہ کام ظاہری طور پر انجام پایا، ورنہ حقیقت میں تو یہ مشیت الٰہی ہی کی کارفرمائی ہے جو چشم زدن میں، جو چاہے، کرسکتی ہے۔ حضرت سلیمان (عليه السلام) بھی اس حقیقت سے آگاہ تھے، اس لئےجب انہوں نے دیکھا کہ تخت موجود ہے تو اسے فضل ربی سے تعبیر کیا۔
27:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:40
Al-Mukhtasar
40- سلیمان( علیہ السلام ) کے پاس موجود ایک نیک عالم دین نے کہا جس کے پاس کتاب کا علم تھا اور اس کے ضمن میں اللہ کا اسم اعظم بھی تھا جس کے ساتھ دعا کی جائے تو وہ ضرور قبول ہوتی ہے: میں اس کا تخت آپ کے آنکھ جھپکنے سے بھی پہلے آپ کے پاس لا سکتا ہوں کہ میں اللہ سے دعا کروں گا اور وہ اسے یہاں لے آئے گا، چنانچہ اس نے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا قبول کر لی۔ پھر جب سلیمان( علیہ السلام ) نے اس کا تخت اپنے سامنے موجود پایا تو کہا: یہ میرے پاک رب کا فضل ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں یا ان کی ناشکری کرتا ہوں اور جو اللہ کا شکر ادا کرے، اس کی شکر گزاری کا فائدہ اسی کو ہوگا۔ اللہ تو بے نیاز ہے۔ بندوں کے شکر سے اس کی شان میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔ جو اللہ کی نعمتوں کی ناقدری کرے اور ان پر اس کا شکر نہ کرے تو میرا رب ان کی شکر گزاری سے بے نیاز نہایت کرم والا ہے اور اس کی کرم نوازی ہے کہ وہ اپنی نعمتوں کی ناشکری کرنے والوں پر بھی فضل و کرم کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 38
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 380
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 380
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 381
آیت 27:40 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:40 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 27:40 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 380 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 380 · نسخ مصحف (612 صفحات): 381.
آیت 27:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 38.
آیت 27:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:40: حروف کی تعداد 137، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,199 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:40 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔