سورۃ النمل 27:49
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3208، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 381 پر ہے۔
قَالُواْ تَقَاسَمُواْ بِٱللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُۥ وَأَهۡلَهُۥ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِۦ مَا شَهِدۡنَا مَهۡلِكَ أَهۡلِهِۦ وَإِنَّا لَصَٰدِقُونَ
انہوں نے آپس میں بڑی قسمیں کھا کھا کر عہد کیا کہ رات ہی کو صالح اور اس کے گھر والوں پر ہم چھاپہ ماریں گے1 ، اور اس کے وارﺛوں سے صاف کہہ دیں گے کہ ہم اس کے اہل کی ہلاکت کے وقت موجود نہ تھے اور ہم بالکل سچے ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی صالح (عليه السلام) کو اور اس کے گھر والوں کو قتل کردیں گے، یہ قسمیں انہوں نے اس وقت کھائیں، جب اونٹنی کے قتل کے بعد حضرت صالح (عليه السلام) نے کہاکہ تین دن کے بعد تم پر عذاب آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عذاب کے آنے سے قبل ہی ہم صالح (عليه السلام) اور ان کے گھر والوں کا صفایا کردیں۔
- 2 یعنی ہم قتل کے وقت وہاں موجود نہ تھے نہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ کون انہیں قتل کرگیا ہے۔
27:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:49
Al-Mukhtasar
49- انھوں نے ایک دوسرے سے کہا: تم میں سے ہر ایک اللہ کے نام کی پختہ قسم کھائے کہ ہم ضرور کسی رات اچانک صالح( علیہ السلام ) کے گھر میں گھسیں گے اور اسے اور اس کے اہلِ خانہ کو قتل کر دیں گے، پھر ہم اس کے خون کے وارثوں سے صاف کہہ دیں گے کہ ہم صالح( علیہ السلام ) اور اس کے گھر والوں کے قتل کیے جانے کے وقت موجود نہ تھے اور ہم اپنی اس بات میں بالکل سچے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 381
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 381
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 382
آیت 27:49 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:49 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 27:49 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 381 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 381 · نسخ مصحف (612 صفحات): 382.
آیت 27:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 27:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:49: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,208 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:49 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔