مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:61

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3220، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 382 پر ہے۔

أَمَّن جَعَلَ ٱلۡأَرۡضَ قَرَارٗا وَجَعَلَ خِلَٰلَهَآ أَنۡهَٰرٗا وَجَعَلَ لَهَا رَوَٰسِيَ وَجَعَلَ بَيۡنَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًاۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

کیا وه جس نے زمین کو قرار گاه بنایا1 اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی2 کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ساکن اور ثابت، نہ ہلتی ہے، نہ ڈولتی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو زمین پر رہنا ممکن ہی نہ ہوتا۔ زمین پر بڑے بڑے پہاڑ بنانے کا مقصد بھی زمین کو حرکت کرنے سے اور ڈولنے سے روکنا ہی ہے۔
  2. 2 اس کی تشریح کے لیے دیکھیں سورۃ الفرقان ، 53 کا حاشیہ۔

27:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:61 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:61

Al-Mukhtasar

61- بھلا کون ہے جس نے زمین کو قرار پکڑنے والی اور ثابت رہنے والی بنایا جو اس طرح پرسکون ہے کہ اپنے اوپر والی مخلوقات کے ساتھ ڈولتی اورحرکت نہیں کرتی۔ اس نے اس کے اندر نہریں جاری کر دیں، پہاڑوں کو میخیں بنا کر اس میں گاڑ دیا اور اس نے نمکین اور میٹھے دو سمندروں کے درمیان (نظر نہ آنے والی) حد فاصل قائم کر دی جو نمکین کو میٹھے سے ملنے نہیں دیتی تاکہ وہ خراب نہ ہو اور پھر پینے کے قابل نہ رہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کسی اور معبود نے یہ کیا ہے؟ نہیں، بلکہ لوگوں کی اکثریت لاعلم ہے۔ اور اگر وہ جانتے ہوتے تو اللہ کے ساتھ اس کی مخلوقات میں سے کسی کو شریک نہ ٹھہراتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
382
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
382
نسخ مصحف (612 صفحات)
383
آیت 27:61 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:61 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 27:61 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 382 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 382 · نسخ مصحف (612 صفحات): 383.

آیت 27:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 27:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:61: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,220 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:61 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play